اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کا اب وقت آن پہنچا۔ شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان میں گزشتہ روز پیش آئے دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں کہا کہ 50 سے زائد شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں، خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں …
بلوچستان میں جو ہوا یہ کھلی دہشتگردی ہے، اسے قبول نہیں کیا جا سکتا: حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان میں گاڑیوں سے اتار کر معصوم لوگوں کو قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے جو کچھ ہوا یہ کھلی دہشتگردی ہے اسے قبول نہیں کیا جا سکتا۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جب بلوچستان میں لوگ لاپتا ہوتے ہیں تو ہرباضمیرشخص ان کے …
وزیر توانائی کی بجلی صارفین کو پری پیڈ میٹرز مہیا کرنے کی تجویز پیش
ملتان: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو پری پیڈ میٹرز مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ میپکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ہم نئے بورڈز کے ذریعے کمپنی میں صارف کو بہتر عزت دیں گے، عام آدمی بھی ہمارے سسٹم میں کسی کام کےلیے کال …
ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشتگرد حملے پر شدید غم وغصہ کا اظہار اور شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعظم کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی …
پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل
اسلام آباد: پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ عارف علوی ایک ہفتے کے اندر اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گے۔ سابق صدر اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات بھی سنیں گے۔ واضح …
کہوٹہ: سون گراری پل کے مقام پر کوسٹر گہری کھائی میں جا گری، 22 مسافر جاں بحق
پنجاب کے ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے سون گراری پل کے مقام پر کوسٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا آپریشن میں تحصیل کہوٹہ، کلر سیداں اور راولپنڈی سے ریسکیو اہلکار مصروف عمل ہیں، 25 سے زائد ریسکیو اہلکار اور 12 ایمرجنسی سروسز گاڑیاں موقع …
حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ اسلام آباد: حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو مشترکہ اجلاس سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ …
بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 2 اہلکاروں سمیت 10 زخمی
بلوچستان کے ضلع پشین کے مرکزی بازار سرخاب چوک پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تھانہ پشین کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) مجیب الرحمٰن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ان کا …
وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹور کی انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 11 ہزار سے زائد ملازمین میں …
بانی پی ٹی آئی کی گڈ گورننس کمیٹی کو شکیل خان سے متعلق تمام ثبوت سامنے لانے کی ہدایت
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گڈ گورننس کمیٹی کے رکن قاضی انورایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گڈ گورننس کمیٹی کو شکیل خان سے متعلق تمام ثبوت سامنے لانے کی ہدایت کردی ہے۔ قاضی انور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عاطف خان اور جنید اکبر کو آج بلایا ہے جبکہ شکیل …