اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کے نظام ‘بونا راست’ کو کنکٹیوٹی کو اہم منصوبہ قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں بونا راست کے نفاذ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بونا راست پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان بڑا قدم ہے، بونا راست کنکٹیوٹی ایک اہم منصوبہ ہے جو پاکستانی شہریوں …
پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی، 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت مل گئی
پاکستان تحریک انصاف نے آج ترنول میں شیڈول جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینر لگا …
ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسےکا این او سی منسوخ
ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل کے اسلام آباد جلسےکا این او سی منسوخ کردیا۔ اعلامیے کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق این او سی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا …
عمران خان نے برطانوی وزیراعظم اسٹارمر سے مدد مانگ لی
عمران خان نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو لاحق خطرات کے حوالے سے آگہی بڑھانے کے لیے مدد چاہیے ہے۔ اڈیالہ جیل سے آئی ٹی وی نیوز کو اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم کو انتخابی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت …
حقائق مسخ نہ کیے جائیں بجلی بلوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے؛ وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقائق مسخ نہ کیے جائیں بجلی بلوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں کمی ہورہی ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریونیو کو جمع …
ثاقب نثار کا جنرل فیض سے رابطوں کا اعتراف، 9 مئی سے اظہار لاتعلقی
اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے پیر کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض سے اپنے رابطے کی تصدیق کی لیکن دوٹوک الفاظ میں کسی بھی غلط کام، 9 مئی کے واقعات یا پی ٹی آئی کی سیاست کسی تعلق ہونے کی تردید کی۔ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں قسم کھا کر …
عمران خان کی جیل میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں 3 خواتین زیر حراست
بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں 3 خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مزید 6 جیل ملازمین کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، ملازمین میں ایک سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور …
وزیراعظم کے زیرصدارت پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم اجلاس
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر سرمایہ کاری و نجکاری عبد العلیم خان سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چینی وفد کے دورہء پاکستان پر تفصیلی بریفنگ دی …
فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا؛ عمران خان
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری کا ڈراما میرا مقدمہ ملٹری کورٹ میں لے جانے کے …
جنرل فیض حمید اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار رابطے میں تھے: باخبر ذرائع
آئی ایس آئی کے زیر حراست سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور سابق چیف جسٹس پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں تھے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کی تحقیقات میں دونوں کے درمیان رابطے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ رابطوں کی نوعیت کیا تھی، آیا یہ محض سماجی …