پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان قائد حزب اختلاف ہوں گے۔ آصف زرداری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بننے پر خوش آمدید کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے عمران …
ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا غیر آئینی قرار، سپریم کورٹ کا متفقہ فیصلہ
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنادیا سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ آئین سے متصادم قرار دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی …
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2.5 فیصد اضافہ کردیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت شرح سود میں 250 بیسس پوائنٹس یعنی 2.5فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس سے شرح سود 12.25 فیصد ہوگی۔ اسٹیٹ بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ویڈیو پیغام میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ پچھلے کچھ …
سپریم کورٹ کا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر فیصلہ آج ساڑھے7 بجے سنانے کا اعلان
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ پر سماعت کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اسے آج ساڑھے 7 بجے سنانے کا اعلان کیا ہے دورانِ سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہمیں قومی مفاد کو بھی دیکھنا ہے، یہ بات بالکل …
تحریک انصاف کے ساتھ جانے پر ہمیں مجبور کیا گیا، فیصل سبزواری
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ جانے پر ہمیں مجبور کیا گیا، ان میں اتنی سکت نہیں تھی کہ ایک بھی سیٹ جیت سکیں۔ کراچی میں پارٹی ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ 3 اگست 2018 …
پی ٹی آئی نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عمدم اعتماد جمع کروا دی ہے جس کے بعد صوبے میں ایک نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے تحریک انصاف کی قیادت نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری کی تھی جس …
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بلانے کیلئے سیکرٹری اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر کا حکم ماننے سے انکار
لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس بلانے کے حوالے سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے پیدا ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے سیکرٹری اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ اجلاس کا …
صدر مملکت نےالیکشن کمیشن آف پاکستان کو 90 دن میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے خط لکھ دیا
ایوان صدر سیکریٹریٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے۔ خط میں الیکشن کمیشن کو آئین پاکستان کے تحت 3اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کے لیے تاریخ تجویز کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید کہا گیا …
بلوچستان، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے احترام میں ہڑتال ختم کرکے تمام سروسز بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر بہار شاہ کا کہنا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے احترام میں تمام سروسز بحال کررہے ہیں، تاحال ان کے مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا، ہمارے خلاف درج …
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض ری شیڈول کر دیا
متحدہ عرب امارات نے مزید ایک سال کیلیے مذکورہ قرض ری شیڈول کیا ہے، اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے مزید قرضوں کے بندوبست کا مطالبہ کر چکا ہے کیوں کہ یہ ذخائر صرف دو ہفتوں کے دوران ایک چوتھائی تک کم ہو گئے ہیں۔ سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے پیر کو ایکسپریس ٹریبیون کو …