اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رؤف حسن کے بھارتی روابط سے پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب ہوگیا، فیض نیازی گٹھ جوڑ نے پاک فوج مخالف بیانیے بھی ملکر چلائے تاکہ ادارے میں تقسیم کا تاثر دیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنما کے غیر ملکی دشمنوں سے روابط پر ردعمل …
حکومت نے نیٹ بند نہیں کیا، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے انٹرنیٹ سستی کی وجہ بتا دی
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کو سرکاری طور پر نہ بند کیا گیا ہے اور نہ ہی سلو ڈاؤن کیا گیا، وی پی این کے زیادہ استعمال سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ اسپیڈ میں بہتری …
توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت توانائی اور پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام، لائن لاسز میں کمی اور بجلی …
پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے کمزور معاشی پالیسیوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پیپلز پارٹی نے ملکی معیشت کی بری حالت پر تحفظات …
سیاسی جماعت کے مرکزی میڈیا ڈویژن سے پرو پیگنڈے کے ناقابل تردید شواہد موصو ل
اسلام آباد: سیاسی جماعت کے مرکزی میڈیا ڈویژن سے پرو پیگنڈے کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔ ذرائع کے مطابق 22 جولائی 2024 کو سیاسی جماعت کے مرکزی میڈیا ڈویژن سے ملنے والے شواہد نے جماعت کے رہنماؤں کے غیرملکی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے رابطوں کی قلعی کھول دی۔ سیاسی جماعت کے مرکزی میڈیا ڈویژن …
غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر متنبہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر متنبہ کردیا۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دیگر ممالک کو پاکستان کے اندرونی امور پر بیان دینے کی ضرورت نہیں اور غیر ملکی حکومتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت …
بانیٔ پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری، جیل افسران و اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے افسران کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری کا معاملہ سامنے آنے پر عمران خان کے سیل کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے، سیل کے اطراف جیل کے …
پاک روس تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے: روسی صدر پیوٹن
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے یومِ آزادی پر مبارک باد دی ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دو طرفہ تعاون، انسدادِ دہشت گردی اور افغان تنازع کے حل کی کوششوں …
آئی ایس پی آر: مسلح افواج کا ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقدار کے دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم …
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری دینے کا اعلان
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چند دنوں میں آپ کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوش خبری ملے گی، چند دنوں میں قوم سے خطاب میں 5 سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا۔ یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ مہنگائی، بجلی کی قیمت …