ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی سربراہی میں اسمبلی ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس میں وزیر قانون فواد چوہدری …
وزیراعظم اپنے ارکان اسمبلی سمیت قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا، وزیراعظم عمران خان بھی کل اپنے ارکان اسمبلی سمیت قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے، پہلے خبر تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے شیڈول قومی اسمبلی …
وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نوجوانوں سے ملک بھر میں پرامن احتجاج کی اپیل کردی
وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نوجوانوں سے ملک بھر میں پرامن احتجاج کی اپیل کردی۔ کہتے ہیں کہ پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، سیاستدانوں کی بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے، دوسرے ملک کی خواہش پر حکومت گرانے والے غداروں کیخلاف قوم باہر نکلے، چاہتا ہوں قوم کبھی ان غداروں کو نہ بھولے، خود مختار ملک اور …
گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا، پنجاب کابینہ تحلیل
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔ گورنر پنجاب نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 2 اپریل کو اجلاس طلب کیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل بروز ہفتہ دن 11بجے طلب کیا گیا ہے۔ …
وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد: وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے …
تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی کو فائنل شوکاز نوٹس جاری، فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی کو حتمی شوکاز نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں جس میں ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینٹرل میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق آئین کے آرٹیکل 63-اے کے تحت منحرف اراکین اسمبلی کو …
وزیر اعظم کی جانب سے ’امریکا‘ کا نام لینا غلطی یا زبان کا پھسلنا؟
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد 31 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران ’خط‘ لکھ کر دھمکی دینے والے ملک کا نام لینے کے بعد اسے اپنی غلطی قرار دیا، جس پر لوگ میمز بناتے دکھائی دیے۔ عمران خان نے پہلی بار 27 مارچ …
اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، اسمبلی تحلیل کر دوں گا؛ عمران خان کی پیشکش
ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان نے محفوظ راستہ مانگا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، اسمبلی تحلیل کر دوں گا، عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن متفق نہ ہوئی تو ہر طرح کے حالات کا سامنا …
تحریک عدم اعتماد پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا
اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر اجلاس میں بحث کی جائے گی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بحث کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم کے خلاف …
وزیراعظم آج رات قوم سے خطاب کریں گے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے یہ بات مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتائی۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر جعفر، جمہوریت کے غداروں اور بلیک میلرز …