لاہور: گلبرگ کے علاقے میں پیس شاپنگ پلازہ میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شاپنگ مال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے …
منحرف اراکین کو ووٹنگ سے نہیں روکا جاسکتا: تحریک عدم اعتماد
اسلام آباد: وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسمبلی سیکرٹریٹ اور شعبہ قانون سے قانونی پہلوؤں پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق اسپیکراسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے مشاورت کی جس میں اسپیکرنے رائے طلب کی کہ کیا منحرف اراکین کو ووٹ ڈالنے سے …
پی آئی اے کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پرواز کی اجازت مل گئی: سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی
لاہور: آسٹریلوی حکومت کی سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی اور پہلی پرواز 22 اپریل کو لاہور سے پی کے9808 سڈنی کے …
وزیراعظم عمران خان کا ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ: تحریک عدم اعتماد
اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی سے آج اور کل ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم ارکان قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کریں گے۔ ذرائع کا …
وزرا، اراکین صوبائی اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات: تحریک انصاف انتہائی سرگرم
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں گہری ہوتی دراڑوں کے سبب پنجاب میں اپنی حکومت برقرار رکھنے کے تحریک انصاف انتہائی سرگرم ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی سے یقین دہانیوں اور وعدوں کے لیے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری سیاسی …
جے 10 سی جدید طیاروں کی شمولیت سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہو گی
پڑوسی ملک چین سے حاصل کیے گئے چھ ’جے 10 سی‘ لڑاکا طیاروں کی پاکستان فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعہ کے روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس میں ان جدید طیاروں کی شمولیت سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہو گی۔ پاکستان فضائیہ کے ترجمان احمر رضا نے …
پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے حوالے کرنے کا فیصلہ:وزیر داخلہ
رینجرز اور ایف سی عدم اعتماد کے ووٹ کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سنبھالیں گے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور پرانے ایم این اے ہاؤس کی سیکیورٹی نیم فوجی رینجرز اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے حوالے کر دی جائے گی جس …
امریکی قانون ساز کا پاکستان پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ
واشنگٹن: ایک امریکی قانون ساز، جو بھارت کی طرفداری کے لیے مشہور ہیں، نے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پچھلے مہینے، اس بل کو سپانسر کرنے والے کانگریس مین سکاٹ پیری نے وائٹ ہاؤس کو خط لکھا تھا جس میں بائیڈن انتظامیہ سے کہا گیا تھا کہ وہ امریکا میں …
بغیر ہنگامی حالت آرڈیننس کا اجراء آئین سے انحراف: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بغیر ہنگامی حالت آرڈیننس کا اجراء آئین سے انحراف قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے آرڈیننس کے اجراء سے متعلق فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئینی شرائط کے بغیر صدر و گورنرز آرڈیننس کا نفاذ نہیں کر سکتے۔ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جسٹس قاضی …
بلاول کا آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس اداروں سے تحقیقات کرنےکا مطالبہ
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ میں اپنی ہمشیرہ آصفہ سے ڈرون ٹکرانےکے واقعے پر آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس اداروں سے تحقیقات کرنےکا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بہت ہی شاندار عوامی مارچ تھا، ہم پاکستان کے جس شہر …