وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن ’ٹریپ‘ ہو گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو اپنا اگلا ہدف قرار دیا۔ کراچی کے گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی کارکنوں سے …
سلامتی کونسل میں نئے مستقل اراکین شامل کرنے سے کونسل کے مفلوج ہونے کے امکانات
اقوامِ متحدہ: پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل اراکین شامل کرنے سے کونسل کے مفلوج ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جائیں گے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں ایک بین الحکومتی بات چیت کے غیر رسمی اجلاس میں اسلام آباد …
اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی
اپوزیشن نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کے خلاف جمع کرائی گئی۔ تحریک عدم اعتماد پر 86 ارکان کے دستخط ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی …
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پرویزالہیٰ کے حق میں عہدہ چھوڑنے کو تیار
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پارٹی قیادت کو پیغام بھجوایا ہے جس میں انہوں نے صرف پرویز الٰہی کے حق میں وزارت اعلیٰ چھوڑنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے کہا ہےکہ انہیں اور پارٹی کے ارکان اسمبلی کو علیم خان کسی صورت وزیراعلیٰ کے طور پر قبول نہیں ہیں لہٰذا …
وزیراعظم کی یورپیئن یونین کونسل کے صدر سے گفتگو ، روس اور یوکرین کے درمیان تنازع پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے یورپیئن یونین کونسل کے صدر سے گفتگو میں روس اور یوکرین کے درمیان تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال سے ترقی پذیر ممالک پر بدترین معاشی اثرات مرتب ہوں گے لہٰذا حالات کو معمول پر لانے اور فوری سیز فائر کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے پیر …
مارچ 8 یا9 کو تحریک عدم اعتماد لائیں گے ؛ پیپلزپارٹی کا بڑا اعلان
لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 8 یا 9 کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردیں گے۔ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ریاست کو بچانے کے لئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا، ہمارے نمبر پورے ہیں …
ایف اے ٹی ایف نے جون تک پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے جون تک پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیٹف نے دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے میں پاکستانی اقدامات کی تعریف کی— پاکستان کو منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسگ کی روک تھام سے متعلق فیٹف ایکشن پلان کے باقی نکات پر جون …
پشاور قصہ خوانی بازار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ، 56 افراد شہید
پشاور: قصہ خوانی بازار میں واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 56 افراد شہید اور 194 زخمی ہوگئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشیویشناک ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد میں ایک خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخلے …
امریکی سفیر ‘ڈونلڈ بلوم’ بطور سفیر پاکستان میں تعینات
امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کے لیے امریکی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ ڈونلڈ بلوم اس وقت تیونس میں امریکی سفیر ہیں اور وہ اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی جگہ لیں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے شراکت داری علاقائی سکیورٹی کے لیے اہم ہے، یہ شراکت داری تجارت، …
پاک بمقابلہ آسٹریلیا پنڈی ٹیسٹ پاکستان کرکٹ کے لیے ‘تاریخی’ لمحہ ہے:پی سی بی
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل حسنین نے جمعہ کو کہا کہ آج پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا ایک تاریخی لمحہ ہے اور بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی سے پوری دنیا کو ایک طاقتور اور مثبت پیغام جائے گا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسنین نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ شائقین نے …