امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔ واشنگٹن میں پريس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امريکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ عمران خان کے دورے کی ٹائمنگ پر تبصرہ نہيں کرسکتا۔ ترجمان نے دبے لفظوں میں کہا کہ ہر ملک کی ذمہ داری ہے …
وزیراعظم عمران خان روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے آج ملاقات کرینگے
وزیراعظم عمران خان آج بروز جمعرات 24 فروری کو روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ون آن ون اہم ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر بات ہوگی، جب کہ توانائی شعبے پر بھی عمران خان اور پیوٹن بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان روس کے صدر …
یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ کوعارضی طور پر یوکرین چھوڑ نے کی ہدایت:روس، یوکرین کشیدگی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران یوکرین کے ڈونباس خطے میں ’فوجی آپریشن‘ کا اعلان کرتے ہوئے یوکرینی فوجیوں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس اعلان سے قبل ہی یوکرین کی پارلیمان نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جبکہ وہاں موجود کئی پاکستانی طلبہ کا کہنا ہے کہ …
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رحمان ملک انتقال کرگئے
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک انتقال کر گئے، وہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے اور صحتیاب نہ ہوسکے، انہیں پھیپڑوں کا عارضہ بھی لاحق تھا۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک 1951 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات اورپی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری …
وزیراعظم عمران خان تاریخی دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے
اسلام آباد: (ویب نیوز) ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تاریخی دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے۔ ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد …
وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن نیوی کے سربراہ وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن سے ملاقات
اسلام آباد: (ویب نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک قابل اعتماد دوست اور شراکت دار کی حیثیت سے سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے سری لنکن بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن سے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے فروری 2021 میں …
آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس کی پاک آرمی چیف سے ملاقات
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آسٹریلوی فوج کے جنرل سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے …
وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس 23 فروری کو ہو گا، دفترخارجہ
وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو روس کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوں، جو صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 23 اور 24 فروری 2022 کو سرکاری دورہ کریں گے’۔ بیان میں کہا گیا …
ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو شوکاز نوٹس جاری: محسن بیگ کیس
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارنے سے متعلق کیس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ محسن بیگ کے گھر پر ایف آئی اے کے چھاپے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے …
جعلی خبر پر 5 سال تک سزا کا پیکا ترمیمی آرڈیننس جاری
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان الیکٹرانک ایکٹ اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا جس کے بعد اب جعلی خبر دینے پر پانچ سال تک سزا دی جاسکے گی جبکہ اراکین اسمبلی اور سینیٹر انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔ نیوز کے مطابق صدرمملکت نے پاکستان الیکٹرانک ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ میں …