اسلام آباد: پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے معاملے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ اگست کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو طے پایا تھا۔ وزارتِ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ …
عمران خان کی گرفتاری ممکنہ طور پر فوج کو دینے کے خلاف درخواست
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے گرفتاری ممکنہ طورپر فوج کو دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔ عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنے وکیل عزیر کرامت کے توسط سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی …
پی ٹی آئی پر پابندی نواز شریف اور آصف زرداری کی تاریخ سب سے بڑی غلطی ہو گی ؛ فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق نواز شریف اور آصف زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا انسداد دہشتگردی عدالت کے معزز جج پر عدم اعتماد ہے، دنیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں …
میرے خلاف جی ایچ کیو پر احتجاج کیلیے اکسانے کا بیانیہ بنایا گیا ہے، عمران خان
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پرسوں ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے عوام کو جی ایچ کیو پر احتجاج کے لیے اکسایا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پرسوں میڈیا پر مخصوص ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں …
پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کیلئے خواتین کے ناموں کی فہرستیں تیار
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 35 خواتین کے ناموں کی فہرستیں تیارکر لیں۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے تحریک انصاف نے 14 نام فائنل کر لیے ہیں جن میں کنول شوزب، عالیہ حمزہ، روبینہ شاہین، سمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب کا نام شامل ہے، شہناز طارق، ڈاکٹر مصباح ظفر، …
صدر مملکت آصف علی زرداری کی کرسچن میریج ترمیمی ایکٹ 2024ء کی توثیق
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرسچن میریج ترمیمی ایکٹ 2024ء کی توثیق کر دی۔ ترمیمی ایکٹ کے تحت مسیحی برادری کے مرد و خواتین کے لیے شادی کی عمر 18 سال کر دی گئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سیکریٹری مذہبی امور اور مسیحی برادری کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس سے قبل مسیحی برادری کے …
بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعترافِ گناہ کرلیا؛ وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعترافِ گناہ کرلیا۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مجرم نے منصوبہ سازی اور سہولت کاری کا اعتراف کرلیا، یہ جماعت نہیں انتشاری ٹولہ ہے، انتشاری ٹولے کا مقصد صرف اور صرف شر پسندی کے …
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف دے دیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی ترقی برآمدات بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزارتِ تجارت و متعلقہ ادارے 3 برس میں برآمدات کے 60 ارب ڈالر کے ہدف کے …
توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: عمران اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع
احتساب عدالت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے نئے ریفرنس سے متعلق سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل …
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا انتہائی اہم اجلاس کل طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سابق …