واشنگٹن: پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ دہشت گردی …
مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے۔ ڈی آئی خان میں نجی محفل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں آزاد اور خود مختار ہو کر سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پہلی بار آپریشن …
جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج
لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان کو نظر آتش کرنے کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان کو نظر آتش کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد …
حکومت کا 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانےکا فیصلہ واپس
اسلام آباد: حکومت نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانےکا فیصلہ واپس لے لیا۔ وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی، وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی۔ حکومتی فیصلے کے تحت جولائی تا ستمبر …
صدر مملکت آصف علی زرداری کی الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔ الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہیں۔ صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ ترمیم کے بعد الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کی تعیناتی کی صورت میں ہائی کورٹ کے …
جماعت اسلامی کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ
باجوڑ: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت اورے اس کے نتائج سے خبردار کیا کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔ باجوڑ اسپورٹس کمپلکس میں اۤپریشن نامنظور اور ہم امن چاہتے ہیں کے عنوان سے ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ …
تلخ فیصلے نہ کیے تو دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا؛ وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری تھی، تلخ فیصلے نہ کیے تو دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ میں کسان پیکیج کے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا وفاق بلوچستان سے مل کر صوبے کے 28 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی …
ٹیکس آمدن میں اضافہ نہ ہوا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا: وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اپنی ٹیکس آمدنی میں اضافہ نہیں کیا تو آئی ایم ایف کے ساتھ یہ ہمارا آخری پروگرام نہیں ہوگا۔ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر …
اوور بلنگ کی شکایات پر لیسکو ذمہ داران کےخلاف تحقیقات کا آغاز
اوور بلنگ کی شکایات پر لیسکو ذمہ داران کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا، ایف بی آر اور ایف آئی اے نے پروٹیکٹڈ صارفین پر اوور بلنگ کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی اور لیسکو انتظامیہ ذمہ داران کا تعین کرے …
کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاروں کو سہولت دینا اولین ترجیح ہے؛ وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اپنی لاگت کم کرے، نجی شعبے کی ترقی، کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاروں کو سہولت دینا اولین ترجیح ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہے، برآمدی صنعت کی ترقی کےلیے برآمد کنندگان …