اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فی الفور پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کا عمل شروع کیا جائے، تحلیل کے عمل کے دوران ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل اور اس کے متبادل کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ …
پاکستانی سفیر کا آپریشن عزم استحکام کیلئے امریکا سے چھوٹے ہتھیاروں کا مطالبہ
واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کیلئے امریکا سے چھوٹے ہتھیاروں کا مطالبہ کردیا۔ واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک کی جانب سے پاکستان سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں امریکا کے سابق سفرا نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر مسعود خان نے …
پی ٹی آئی کا ایک بار پھر سائفر کا الزام امریکا پر عائد
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد کی منظوری کے دو روز بعد سائفر کا الزام ایک بار پھر امریکا پر عائد کر دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت کیس کا فیصلہ چینلج …
آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں ہماری ضرورت ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں بلکہ ہماری ضرورت ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ماضی میں کیے جانے والے فوجی آپریشنز کے بعد ملک میں دہشت گردی دوبارہ بڑھنے کی توقع نہیں تھی ۔ آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں ہماری ضرورت ہے۔ …
یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد: یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے لیوی چارجز مزید بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ آئندہ 15 روزکے لیے پیٹرول 7.54 روپے اور ڈیزل 9.84 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ لیوی چارج کو 5 روپے فی لیٹر بڑھانے …
سرکاری ملازمین کیلئے کنٹریبیوٹری پینشن اسکیم منظور
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پینشن فنڈ کے قیام کی منظوری دی دے گئی۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق یکم جولائی 2024ء سے سرکاری ملازمین کے لیے کنٹریبیوٹری پینشن اسکیم کی منظوری دی گئی ہے۔ مسلح افواج کے لیے کنٹریبیوٹری پینشن اسکیم کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے …
پاکستان کی سالمیت کیلیے تحریک طالبان پاکستان کو سرحد پار نشانہ بنایا جا سکتا ہے؛ وزير دفاع
وزير دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کی سالمیت کے لیے تحریک طالبان پاکستان کو سرحد پار نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن کی پالیسی جلد بازی …
آزادی مارچ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی و دیگر کی بریت پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی و دیگر پارٹی قیادت پر آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آبپارہ میں درج 2 مقدمات میں درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواستِ بریت پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کی۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف اور آمنہ علی نے بانیٔ پی …
امریکی قرارداد کے جواب میں ہم قرارداد لائیں گے، اسحاق ڈار
امریکی کانگریس میں منظور ہونے والی قرارداد پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ردعمل دے دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی کانگریس میں منظور قرارداد کو پاکستان نے مسترد کیا، پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیری بات چیت کا خواہاں ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے …
تحریک انصاف، جے یو آئی، اے این پی اور جماعت اسلامی کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت
تحریک انصاف، جمیعت علمائے اسلام (ف)، اے این پی اور جماعت اسلامی نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری کابینہ کی جانب سے بھی دے دی گئی …