حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے جائیداد بیچنے اور خریدنے والے فائلرز اور نان فائلرز دونوں کےلیے ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجاویز زیر غور کر رہی ہے۔ روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق ذاتی غیر منقولہ جائیداد کی تعریف تبدیل کرنے پر بھی غور، مختلف شہروں میں رئیل اسٹیٹ کی قدر کے گوشواروں …
کویت کا دیامربھاشا ڈیم کیلیے 25 ملین ڈالر کے معاہدے پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان اور کویت کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر کیلیے کویت کی جانب سے25 ملین ڈالر کے معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور کویت کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا تین روزہ اجلاس جمعے کوکویت میں ختم ہوا۔ فریقین نے …
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی …
پی ٹی آئی متنازع ٹوئٹ کی ذمہ داری نہ لے تب بھی تحقیقات کی جائیں گی: عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنی متنازع ٹوئٹ کی ذمہ داری نہیں بھی لیتے تب بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ٹوئٹ کرنے والے سے پوچھا جائے گا کہ تمہیں ٹوئٹ …
مالی سال 2024-25 : وفاق اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2709 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2024-25 کے لیے مجموعی طور پر وفاق اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2709 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ بجٹ کے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن جہانزیب خان نے کی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک کے حکام، صوبائی حکومتوں …
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی مشروط اجازت دے دی
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی جس کیلئے باقاعدہ این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے۔ این او سی کی شرائط کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا …
وزیراعظم کی 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد
وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔ وفاقی حکومت نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کو بلوں کی مد میں ریلیف دیتے ہوئے 200 یونٹ تک کی سبسڈی برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف نہ …
دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا؛ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔ انسداد شدت پسندی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کو دہشت گردی سمیت بہت سے چیلنجز کاسامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان …
بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی کے دو مقدمات میں بری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے دو مقدمات میں بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے دو …
بلوچستان: مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 28 افراد جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان میں مسافر بس گہری کھائی میں گر جانے سے خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تربت سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ واشک کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی۔ بس گہری کھائی میں گرنے سے 28 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے، جن میں خواتین و …