سکیورٹی فورسز نے پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کر دیا۔ پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 دہشتگردہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ …
ایس آئی ایف سی کے آج کے اجلاس سے پیغام گیا کہ وفاق اور اکائیوں میں اتحاد ہے: عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ ایس آئی ایف سی کے آج کے اجلاس سے پیغام گیا کہ وفاق اور اکائیوں میں اتحاد ہے، میرے بھائی علی امین گنڈا پور نے وفاق کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ …
سندھ اور پنجاب میں قیامت خیز گرمی کی لہر بدستور جاری
سندھ اور پنجاب میں قیامت خیز گرمی کی لہر بدستور جاری سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں قیامت خیز گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔ لاڑکانہ میں پارہ 50 کراس کر گیا ہے، جو 51 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔ دادو اور سکھر میں درجہ حرارت 49 ، سبی اور ڈی جی خان میں 48 …
SIFC ایپکس کمیٹی اجلاس، اداروں کی نجکاری اور بیرونی سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی نے ریاستی اداروں کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نجکاری کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا ہے جبکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان میں …
چینی کمپنیوں کا پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی، چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں قائم کرنے اور چینی کمپنیوں کو پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے پلانٹ لگانے کی دعوت دی۔ شہباز شریف نے …
دنیا عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل کروائے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری رفح میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت کے فیصلے پر فوری عمل کروائے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ رفح میں آپریشن روکنے سے دنیا میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔ وزیراعظم نے مظلوم انسانیت کیلئے پٹیشن دائر کرنے پر …
سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی پر اتفاق
فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر محسن نقوی نے سری لنکن ہائی …
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی دربار کے چیئرمین نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے استقبال میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر اور اعلیٰ پاکستانی و اماراتی حکام بھی شریک تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف آئی ٹی شعبے سے تعلق رکھنے …
پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں پیمرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا۔ درخواست میں پیمرا، وفاقی حکومت اور سیکریٹری انفارمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پیمرا کا 21 مئی کو جاری کردہ نوٹیفکیشن …
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا۔ لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصل آباد اور راولپنڈی میں ویمن جیلوں کےقیام کی منظوری دی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔ …