شانگلہ کے علاقے چکیسر میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی گنانگر پر حملہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید اور محرر سمیت 2 زخمی ہوئے ہیں۔ شہید اہلکاروں میں اے ایس آئی حسن خان اور سپاہی نثار خان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو بٹ گرام اسپتال …
حكومت تمام مدارس كے بورڈز كو اعتماد ميں لے كر ترميم كرے؛ چیئرمین پاکستان علماء کونسل
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفى نے کہا ہے کہ حكومت تمام مدارس كے بورڈز كو اعتماد ميں لے كر ترميم كرے۔ وزارت تعليم كے ساتھ مدارس كو منسلک كرنے كا معاہده بهى ان اكابرين ہی كا ہے، مدارس كے تمام ذمہ داران ايک دوسرے كو تسليم كريں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تعليم سے منسلک نظام كا …
ہم سینیٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر کام کر رہے ہیں: یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم سینیٹ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کام کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لیے قانون …
ژوب میں زلزلے کے جھٹکے
ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیرِ زمین اس کی گہرائی 33 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 61 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے …
سانحہ اے پی ایس نے قوم کو دہشتگردی کے ناسور کے خلاف متحد کیا؛ بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول ( اے پی ایس) نے قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور دہشتگردی کے ناسور کے خلاف متحد کیا۔ سانحہ اے پی ایس پشاور کی برسی پر پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قوم …
مدارس رجسٹریشن کو فیٹف سے جوڑنا بےسروپا خیال آرائی ہے؛ عطا تارڑ
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم نے مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 9 مئی مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، یہ تمام مقدمات جعلی ہیں اور ان میں بریت ہوگی، …
مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، ہم نے شرط نہیں مطالبات رکھے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم نے مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 9 مئی مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، یہ تمام مقدمات جعلی ہیں اور ان میں بریت ہوگی، …
چینی سرمایہ کاروں اور سندھ حکومت کے درمیان مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط
چینی سرمایہ کاروں اور سندھ حکومت کے درمیان الیکٹرک کار لوکل اسمبلنگ، سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ، فرٹیلائزر اور فارمنگ سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ اس حوالے سے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ چینی سرمایہ کاروں نے دھابیجی اکنامک زون میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون واحد زون …
مدارس بل ایکٹ بننے سے عالمی سطح پر پابندیوں کا خدشہ ہے؛ صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری کے مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹی رجسٹریشن بل پر اعتراضات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر 8 اعتراضات اٹھائے ہیں۔ صدر مملکت نے اعتراض کیا کہ بل کے قانون بننے سے مدارس اگر سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے تو ایف اے ٹی ایف اور …
وزيراعظم کا بجلی کی موجودہ استعداد کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کاحکم
وزيراعظم شہباز شریف نے بجلی کی موجودہ استعداد کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کاحکم دے دیا۔ بجلی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحول دوست کم لاگت والی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے، پاکستان خوش قسمت ملک ہے کہ ملک میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے، مستقبل …