وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی جو ویڈیوز سرعام آئیں ان میں سے زیادہ تر پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو اور کورکمانڈر ہاؤس پر پہنچنے کے حوالے سے ان کے اپنے رہنماؤں کے پیغامات موجود ہیں …
گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
لاہور: گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت عالیہ لاہور میں گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کے لیے دائر کی گئی متفرق درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ …
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد: ن لیگ کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا …
شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے پربند
برطانیہ میں بانی پی ٹی آئی کے سابق مشیر شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ بند کردیا گیا۔ ہرٹفورڈ شائر پولیس اور انٹیلی جنس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کیس شواہد نہ ملنے پر بند کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے گھر آنے اور جانے والے راستے کی کئی گھنٹوں کی فوٹیج کا …
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے: وزیر خزانہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے لیکن معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔ پاکستان، سعودی سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کو لیڈ کرنا ہے ان کو …
غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے؛ وزیرِ خارجہ
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ او آئی سی کے رکن ممالک فوری طور پر غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ گیمبیا میں او آئی سی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا …
پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونیکا فیصلہ، 8 وزارتیں ملنے کا امکان
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے دو صوبوں میں اپنے گورنروں کی تقرری کے بعد وفاقی حکومت میں بھی شامل ہونے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ پیپلز پارٹی کو 8 وزارتیں ملنے کا امکان ہے تاہم وزارتوں کے انتخاب اور تعداد کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ گو کہ پیپلزپارٹی …
سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
اسلام آباد: سعودی عرب سے 50 افراد پر مشتمل اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ وفد میں ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل تجارتی وفد میں اہم شخصیات شامل ہیں جو پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لیں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب …
پاکستانی ڈاکٹر شہزاد بیگ 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل
شعبہ صحت میں پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، اس اعزاز کے تحت پاکستانی ڈاکٹر شہزاد بیگ کو 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام ٹائم میگزین کی 2024 کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شائع کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر …
پاکستان تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرے: ورلڈ بینک
اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ذاتی آمدن ٹیکس کو تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقات کےلیے برابر بنائے اور جنرل سیلز ٹیکس کے نظام میں موجود خرابیان دور کرے اور تمباکو کی صنعت کو ایک ہی پریمیم شرح پر ٹیکس وصول کیا جائے۔ عالمی بینک نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ ہر …