اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر و مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی آر کے اندراج کو 100 فیصد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایف …
حق نہ ملا تو ہم اسلام آباد پر قبضہ کریں گے؛ علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ، نہ وہ ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، انہیں مزید قید میں رکھنا اب کسی کے بس میں نہیں۔ پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین …
وزیراعظم کی بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیم نو کی منظوری
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیم نو کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی شعبے کی اصلاحات کے جائزے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی اصلاحات و تنظیم نو کی منظوری …
آئی ایم ایف: پاکستان کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جلد متوقع
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہو گا۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اپریل کو ہو گا جس میں پاکستان کے لیے 1.1 بلین ڈالر قرض کی منظوری سے متعلق فیصلہ ہو گا۔ آئی ایم ایف …
طالبان کی کابل فتح پر ٹوئٹ پر قائم ہوں: وزیر دفاع
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب افغان طالبان نے کابل فتح کیا تو میں نے ٹوئٹ کیا تھا، میں نے کہا تھا طاقتیں تمھاری ہیں اور خدا ہمارا ہے، میں آج بھی اپنی اس ٹوئٹ پر قائم ہوں۔ جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ ایران کے صدر کا یہ ایک کامیاب دورہ تھا، ہمارے …
شہباز حکومت کا اہم فیصلہ، اہم تعیناتیوں میں وزیراعظم کا اختیار ختم
شہباز شریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا اختیار وزیروں، مشیروں، وزرائے مملکت اور سیکرٹریز کے سپرد کردیا گیا ہے، بطور وزیراعظم عمران خان نے یہ اختیار اپنے پاس رکھا تھا۔ وزیراعظم شہباز …
وزیراعظم شہباز شریف کو تاجروں کی پی ٹی آئی سے بات چیت کی تجویز
وزیراعظم شہباز شریف کو تاجروں نے بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے بات چیت کی تجویز دے دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں کاروباری شخصیات سے خطاب کیا اور کہا کہ اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے کہ کس صوبے میں کس کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر …
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور مہمانوں کے کتاب میں تاثرات درج کیے۔ اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم …
ایران کی کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے امن و سلامتی کا پیغام لیکر آیا ہوں؛ ایرانی صدر
کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے مشترکہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے دورہ پاکستان کو مختلف …
بشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت تشویشناک اور سنجیدگی کی متقاضی ہے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت تشویشناک اور سنجیدگی کی متقاضی ہے۔ ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رات گئے ایمبولینس کی بنی گالہ آمد سے متعلق تفصیلات کو بھی مخفی رکھا گیا، ہمیں رات گئے ایمبولینس کی بنی گالہ آمد کی اطلاع تک نہ دی گئی۔ بیرسٹر …