نئی حکومت کے پہلے ماہ ایران سے درآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال پہلے 9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ مارچ 2024ء میں ایران سے درآمدات کا حجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ مارچ 2023ء میں ایران سے درآمدات 7 کروڑ 64 لاکھ …
ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے۔ نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔ نیوز کے مطابق ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، کراچی میں تمام نجی …
موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو شدید اقتصادی خطرات لاحق ہیں؛ وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو شدید اقتصادی خطرات لاحق ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ ارض 2024 کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں یوم ارض منایا جارہا ہے. اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ہم سب کو کرہ ارض کی حفاظت کی ذمہ …
وفاقی کابینہ کی ایران کیساتھ مختلف ایم او یوز پر دستخط کی منظوری
وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم او یوز سائن کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی ہے۔ پاکستان اور ایران نے ورک فورس اور فلم و سنیما میں تعاون کے لیے ایم او یوز …
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی 22 اپریل (پیر) سے 24 اپریل (بدھ) تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’ایرانی صدر کے ساتھ …
بشام میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملہ، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں اہم انکشافات
بشام میں چینی انجینئرز کے قافلے پر خودکش حملے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ بھی موصول ہو چکی ہے جس کے مطابق چینی انجینئرز کی گاڑی بلٹ پروف تھی لیکن بم پروف نہیں تھی تاہم سی ٹی ڈی خیبرپختونوا کی رپورٹ کے مطابق چینی …
قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
ملک میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنزکے احاطے میں موجود افراد …
آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
اسلام آباد / واشنگٹن: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت، آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر کے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے پاکستان کی درخواست منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام تین سال سے زائد مدت کیلیے ہونے کا امکان …
پاکستان کو آئی ایم ایف کا آئندہ پروگرام ملنے کے امکانات روشن
اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف کا آئندہ پروگرام ملنے کے امکانات روشن ہوگئے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا، ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل کرلیا گیا۔ جس سے پاکستان کو آئندہ پروگرام ملنے کے روشن امکانات ہیں، پاکستان اور آئی …
امریکا کا پاکستانی میزائل پروگرام کیلیے سامان فراہم کرنے کے الزام میں 4 کمپنیوں پر پابندی عائد
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کے میزائل پروگرام کے لیے سامان فراہم کرنے کے الزام میں 4 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے سامان فراہم کرنے کے الزام میں 3 چینی اور بیلا روس کی ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان متھیو ملر کی جانب سے جاری بیان میں کہا …