پاکستان ایران کیساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کریگا

eAwazپاکستان

اسلام آباد: ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کے معاملے پر پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گوادر سے ایرانی سرحد تک80 کلو میٹرپائپ لائن تعمیر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز نے سروے کی دوبارہ توثیق …

بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق کے پی پولیس کی دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال

eAwazپاکستان

بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق خیبرپختونخوا پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی۔ کے پی پولیس کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی جانچ کی بنیاد پر بظاہر لگتا ہےکہ چینی باشندوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں تھی جبکہ ہلاک ہونے والے چینی باشندوں میں ایک خاتون انجینئر بھی شامل ہے۔ رپورٹ …

وزیرِ اعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

eAwazپاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ وزیرِ اعظم اپنے وفد کے ہمراہ کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔ شہباز شریف آج رات مدینہ میں قیام کریں گے۔ وزیرِ اعظم عمرے کی ادائیگی اور روضۂ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں …

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ الیکشن مہم کی وجہ سے بڑھکیں مار رہے ہیں؛ خواجہ آصف

eAwazپاکستان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ الیکشن مہم کی وجہ سے بڑھکیں مار رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کے چکر میں بھارت ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو بیان بازی میں محتاط رہنے …

بھارتی وزیر دفاع کا مزید پاکستانیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اعترافِ جرم ہے، پاکستان

eAwazپاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خود مختاری کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے ۔ عالمی برادری کو بھارت کے گھناوٴنے اور غیر قانونی اقدامات پر محاسبہ کرنا چاہیے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ …

اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں؛ وزیراعظم شہباز شریف

eAwazپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آج صہیونی جارحیت اور ظلم و جبر کی مذمت کرتی ہے۔ عالمی یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 7دہائیوں سے اسرائیل فلسطین اور …

بشریٰ بی بی اورعمران خان نے الگ الگ بیانات دے کر خود کو مشکوک اور جھوٹا ثابت کیا؛وزیر اطلاعات پنجاب

eAwazپاکستان

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پمز اسپتال کے چار سینیئر ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ کیا جس میں زہر دینے یا کھانے میں ٹوائلٹ کلینر کے قطرے ملانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو شکایت تھی کھانے میں مرچیں زیادہ تھیں۔ …

پاکستان سے نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، آئی ایم ایف

eAwazپاکستان

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں پاکستانی ترقی سے متعلق پیش گوئی جاری کریں گے۔ اس سے پہلے آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا کہ پہلا جائزہ مکمل ہونے کے …

پاکستان کو قرض کی منظوری کیلیے ایگزیکیٹیو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع

eAwazپاکستان

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دوسرے اقتصادی جائزہ بارے میں آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان سے متعلق سوال کے جواب میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک …

ورلڈ بینک کا بجلی گیس کی قیمتیں بڑھانے، پنشن اصلاحات کا مطالبہ

eAwazپاکستان

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی مسلسل سفارشات کے ساتھ ساتھ پنشن اصلاحات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ورلڈ بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپڈیٹ میں پنشن اصلاحات پر وفاقی اور صوبائی پبلک سیکٹر کی پنشن سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر اصلاحات متعارف …