اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج طاہر عباس سِپرا نے بانیٔ پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو 4 اپریل کو عدالت لایا جائے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے عدالت سے پروڈکشن کی درخواست دائر کی گئی …
وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی، وزیرخزانہ چیئرمین مقرر
وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیلِ نو کردی ہے جس کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لے لیا اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو چیئرمین ای سی سی مقرر کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی اراکین …
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی
اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی فنڈنگ کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی ہے، رقم دومنصوبوں پر …
پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے افغانستان میں منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک
پاک افغان سرحد پر پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے تحریک طالبان افغٓنستان کی منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک ہو گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیک ویڈیو افغانستان کے علاقے ڈانگرالگد کی ہے، ویڈیو میں تحریک طالبان افغانستان کا لیڈر یحییٰ حافظ گل بہادر نظر آرہا ہے۔ لیک ویڈیو میں تحریک طالبان افغانستان کا لیڈر یحییٰ حافظ گل بہادر پاکستان …
صدرِ مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان
صدرِ مملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے 598 افسران و جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے، ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے شہداء شامل ہیں۔ افسران …
یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، پریڈ میں سعودی وزیر دفاع کی شرکت
اسلام آباد: آج ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہوئی، جہاں مسلح افواج کے دستوں نے اپنی بھرپور طاقت اور نظم کا مظاہرہ کیا۔ …
وزیراعظم کا ایف بی آر میں اصلاحاتی عمل کی خود نگرانی کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان میں 80 فیصد سے زائد بینک اکاؤنٹس ٹیکس حکام کے پاس ڈکلیئر نہ ہونے کے انکشاف کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں اصلاحاتی عمل کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم خود اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین بن گئے جو منظور شدہ ایف بی آر اصلاحاتی منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لے …
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا تعارفی اجلاس شروع
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا تعارفی اجلاس شروع ہو گیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اعلیٰ عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہیں۔ وفاقی وزراء، پنجاب، بلوچستان اور سندھ …
ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو اس حوالے سے خصوصی ٹاسک …
آئی ایم ایف کی آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو سیلز ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارش
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان میں صارفین کےساتھ ٹرانزکشن کرنے والے آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارمزکو سیلز ٹیکس نیٹ میں لانے کی سفارش کردی۔ مقامی صارفین کیلئے سہولیات فراہم کرنیوالے تمام آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس کیلئے رجسٹرڈکیا جائیگا، ڈیجیٹل مصنوعات، خدمات اور نان ریذیڈنٹ وینڈرز کی جانب سے مقامی صارفین کےلیے سہولیات فراہم …