پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوگئے اور وہ دوسری بار صدر بننے والی پہلی سول شخصیت بھی بن گئے۔ ملک کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی)، ایوان بالا (سینیٹ) اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی اور ارکان نے صبح سے 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صدارتی …
نواز شریف کا کابینہ جلد تشکیل اور منشور پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کو کابینہ جلد تشکیل دیکر منشور پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت موجود تھی۔ مسلم لیگ …
مسلح افواج قوم کی حمایت سے ملکی دفاع کیلیے پوری طرح تیارہیں، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہروقت تیار رہنا چاہیے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب تربیتی علاقے میں فیلڈ ایکسرسائز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو مشق شمشیر صحر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے …
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ باردو برآمد ہوا۔ آئی ایس پی …
وزیراعظم شہباز شریف خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری
وزیراعظم شہباز شریف خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خواتین کا عالمی دن ہر شعبے میں خواتین کی کامیابیوں کے اعتراف کا دن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ممکن نہ تھی، خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت …
ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں پارلیمنٹ سےباہربھی مشکلات پیداکرسکتے ہیں؛ مولانا فضل الرحمان
لاہور : جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کہ ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں پارلیمنٹ سےباہربھی مشکلات پیداکرسکتے ہیں۔ لاہور میں جے یو آئی پنجاب کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ میری جماعت کو کہاجاتا ہےکہ فلاں امیدوارکو ہمارے حق میں بٹھاؤ، ہمارے امیدواروں سے پیسےمانگے …
مل کر ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مل کر ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے، ملک مشکلات میں گھرا رہا تو تاریخ ہمیں اور ہماری نسلوں کو معاف نہیں کرے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق رائے سے وفاق میں حکومت قائم ہوئی ہے، …
صدر مملکت کی 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری
صدر مملکت عارف علوی نے انسانی بنیادوں پر 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری دے دی۔ ایوانِ صدر کے مطابق صدر نے ان خواتین اور بچوں کی معافی کی منظوری بھی دی جن کی بقیہ سزا دو سال سے کم ہے۔ معافی کا اطلاق قتل، بغاوت، جاسوسی، اغوا، ڈکیتی اور ریاست کے خلاف …
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔ لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن اسکالر شپ اور آئی پیڈ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہار نا پسندیدگی کرتے ہوئے پیف اسکالر شپ کا …
بھٹو ریفرنس: سنگین غلطی کے اعتراف سے نئی تاریخ اور نئی روایت قائم ہوئی، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھٹو صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سمیت پی پی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخی غلطی کا ازالہ ممکن نہیں ہے، سنگین غلطی کے اعتراف سے ایک نئی تاریخ اور ایک نئی روایت قائم ہوئی ہے۔ وزیراعظم …