اسلام آباد: ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ نے اپنی رائے جاری کردی، جس میں عدالت نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے کی، جس …
مریم اورنگزیب کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی معاون مقرر
مریم اورنگزیب کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی معاون مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بھی بنایا جا رہا ہے، انہیں جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاظم پیرزادہ کو اریگیشن اور عظمیٰ بخاری کو اطلاعات و نشریات کی …
گوادر متاثرین کی مدد کے لیے آیا ہوں؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گوادر متاثرین کی مدد کے لیے آیا ہوں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر شخصیات نے گوادر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ گوادر میں وزیراعظم شہبازشریف نے بارش متاثرین سے گفتگو کے دوران حکام و …
پی ٹی آئی کا یوٹیوبرز عادل راجا اور حیدر مہدی سے لاتعلقی کا اعلان
پی ٹی آئی نے یوٹیوبرز عادل راجا اور حیدر مہدی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے ویڈیو بیان جاری کر کے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا عادل راجا اورحیدر مہدی سے کوئی تعلق نہیں۔ ویڈیو بیان اسد قیصر اور شیر افضل مروت نے جاری کیا جس میں جماعت کے ارکان پیچھے کھڑے …
پاکستان تحریک انصاف کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد تیار
پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد تیار کر لی۔ پی ٹی آئی ارکان بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی قرارداد اسپیکرقومی اسمبلی کو پیش کریں گے، جس پر 13 ممبران قومی اسمبلی نے دستخط کیے ہیں۔ قرارداد کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر مقدمات ختم کیے جائیں اور انہیں …
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دوسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دوسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں صدرِ مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری سے قبل قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ تقریبِ حلف برداری میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی …
صدارتی انتخاب: آصف علی زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی منظور
صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ صدارتی امیدوار سابق صدرآصف علی زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ پیپلز پارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آصف علی زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود …
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینسر اسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا، ان کو کینسر اسپتال کی سائٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز نے کینسر اسپتال کے لیے دنیا …
صدارتی انتخاب کیلیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب
اسلام آباد: ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔ نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جو کہ 9مارچ ہفتے کی صبح 10 بجے ہوگا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے آصف علی زرداری اور محمود خان …
مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے بارش اور برفباری جاری رہنے کا امکان
ملکہ کوہستان مری کیساتھ ساتھ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ گزشتہ دو روز سے جاری ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، گھروں کی چھتیں، دیواریں، درخت اکھڑ گئے اور مٹی کے تودے گرنے کے کئی واقعات رونما ہوئے۔ مری میں گزشتہ 2 روز …