امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، حکومت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں30 روپے تک کمی کرے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں …
پنجاب میں انسدادِ اسموگ ایکشن تیز کرنے کی ہدایات
پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو انسدادِ اسموگ ایکشن تیز کرنے کی ہدایات دے دیں۔ پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوتاہی اور غیر ذمہ داری برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ انتظامیہ اسموگ کی روک تھام کے لیے …
قاضی فائز عیسیٰ کیساتھ پیش آئے واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پیش آئے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت …
سعودی عرب کا پاکستان میں 2.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان
ریاض: سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرِ اعظم کی خصوصی کاوشوں سے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مزید 600 …
27ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں؛ شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو ان کو …
پولیو ورکرز پر حملہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے؛ سینیٹر شیری رحمٰن
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے۔ شیری رحمٰن نے اپر اورکزئی میں ڈبوری بادام کلے میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا …
پاکستان اور روس کے تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے؛ وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے۔ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم سے روسی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے روسی وفد کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم …
نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
ملک میں آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کے نرخ میں 3.29 روپے اور ڈیزل میں3.13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہےجو آئندہ 15 روز کیلئے لاگو ہوں گے ، اس کی وجہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی بتائی جاتی ہے ۔ عالمی …
وزیراعظم کی انسداد پولیو مہم کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ملک میں حالیہ پولیو کیسز اور انسداد پولیو مہم پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں شہباز شریف کو بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت پولیو کے ایکٹو کیسز کی …
اسپیکر قومی اسمبلی کے جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلیے۔ ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لیے 13 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا جس کے سربراہ چیف جسٹس ہوں گے۔ آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے …