ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان آج رات اسلام آباد پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران حسین امیرعبداللہیان نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سےملاقات کریں گے اور دونوں وزرائے خارجہ میں کل وزارت خارجہ میں ملاقات کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سفارتی …
پاکستان مسلم لیگ ن کی الیکشن 2024 کے لیے اپنا انتخابی منشور پیش
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن 2024 کے لیے اپنا انتخابی منشور پیش کردیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صدارت میں پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں تقریب جاری ہے جس میں منشور پیش کیا گیا۔ منشور کے چیدہ چیدہ نکات میں زراعت کی جدت کے ذریعے کسان کی خوشحالی شامل ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات …
بلاول کی سیاسی تربیت صحیح نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے بلاول بھٹو کے آزاد امیدواروں سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کی سیاسی تربیت صحیح نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کو یہی سکھایا گیا ہے کہ سیاست میں خرید و فروخت ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ …
پاکستان کی چین سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست
پاکستان نے دیرینہ دوست اور پڑوسی ملک چین سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھ کر 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق خط میں پاکستان نے …
پی ٹی آئی کے صدر پرویزالٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر پرویزالٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیل پرسماعت کی جس دوران پرویز الٰہی کے وکیل احسان کھوکھر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، …
پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے؛ امریکہ
امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔ اپنی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار اور پریس پر پابندیوں سے متعلق رپورٹس پر تشویش ہے، اظہار …
پاکستان میں موجودہ الیکشن بے مقصد بن چکا ہے جو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دے گا؛ شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ الیکشن بے مقصد بن چکا ہے جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دے گا۔ گھوڑا گلی اور مری روڈ منصوبے میں خرد برد کے الزام میں اینٹی کرپشن آفس راولپنڈی پہنچنے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا نیب …
کراچی: ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، 17 دہشتگرد گرفتار
کراچی: سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ٹی ٹی پی کے دہشتگرد کراچی میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کراچی سے گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی …
ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کیخلاف ہمہ دم تیار ہیں؛ آرمی چیف جنرل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کیخلاف ہمہ دم تیار ہیں۔ جناح کنونشن سینٹر میں پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مستقبل کے معماروں، اقبال کے شاہینوں سے مخاطب ہو کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے …
ڈیرہ غازی خان: سرحدی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، ملزمان فرار
لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی جھنگی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ جھنگی پر کالعدم تنظیم کے 8 سے 10 دہشتگردوں نے حملہ آور ہونےکی کوشش کی، جوانوں نے جدید …