لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زبان پر افسوس ہے، وہ تہذیب میں رہ کر بات کریں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حاضری لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری …
الیکشن میںپی ٹی آئی کا مکمل صفایا کر کے دم لیں گے؛ مولانا فضل الرحمان
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں ختم کرنے کی باتیں کرنے والے آج خود در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، الیکشن میں ان کا مکمل صفایا کر کے دم لیں گے۔ لکی مروت کے حاجی کبیر خان کیمپ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران …
سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نواز شریف نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی: بلوم برگ
عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے معاشی تجزیاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نواز شریف نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی۔ بلوم برگ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نواز شریف نے بہترین انداز میں معیشت سنبھالی، 30 سال میں سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نواز …
آرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانےکے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔ چینی نائب وزیرخارجہ …
ایران میں پاکستانی اسٹرائیک میں ہلاک دہشتگردوں کی ابتدائی تفصیلات منظرعا م پر
اسلام آباد: ایران میں بی ایل ایف کے ٹھکانوں پر پاکستانی اسٹرائیک میں ہلاک دہشتگردوں کی ہوش ر با ابتدائی تفصیلات منظر عا م پر آ گئی ہلاک دہشتگرد دوستہ عرف چئیرمین ضلع پنجگور کا رہائشی تھا جس نے 2013 میں بلوچ لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کی اور بی ایل ایف کے کمانڈر فضل شیر عرف طاہر گروپ کا …
بلاول بھٹو نے نواز شریف کو شکست دینے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ساتھ مانگ لیا
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو شکست دینے کیلئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ساتھ مانگ لیا۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کے گڑھ لاہور میں پاور شو کیا جس دوران جلسے میں شریک ان کی بہن آصفہ بھٹو بھی کارکنوں کا جوش بڑھاتی رہیں۔ جلسے سے خطاب میں …
پشاور صدر میں قائم شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف
پشاور کے علاقے صدر میں قائم شاپنگ سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے کروڑوں کا مال جل گیا، جبکہ 4 گھنٹے گزر جانے کے باوجود آتشزدگی پر کنٹرول نہ ہو سکا، فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق پشاور کے شاپنگ سینٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی آتشزدگی پر کنٹرول کرنے …
ن لیگ دہشت کیساتھ پی ٹی آئی کے کارکنان سے انتقام لے رہی ہے، بلاول بھٹو
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد 17 وزارتیں اور اشرافیہ کو دی جانے والی سبسڈی بند کرکے ہونے والی بچت کو عوام پر خرچ کریں گے۔ نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے لاہور میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب میں مسلم لیگ ن کو …
پنجاب کابینہ: فول پروف انتظامات اور سیکیورٹی کیلیے فنڈز کے اجرا کی منظوری
لاہور: پنجاب کابینہ نے انتخابات کے فول پروف انتظامات اور سیکیورٹی کیلیے 4ارب10کروڑ روپے کے فنڈز کے اجرا کی منظوری دیدی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں پنجاب کابینہ کا 36 واں اجلاس ہوا، محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تمام جماعتوں کے اور آزاد امیدواروں کو آزادانہ انتخابی سرگرمیوں کی …
عمران خان کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل
اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کیے خلاف درخواستوں پر ہائی کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر 22 جنوری کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران …