شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے عاصم خان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سیکنڈ سیڈ مصر کے یحییٰ النواسانی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ امریکی ریاست ورجینیا میں جاری اس ٹورنامنٹ میں عاصم نے مضبوط مصری حریف کو ایک گھنٹے پر محیط سخت مقابلے کے بعد …
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی چیمپئنز کپ سے دستبرد ہوگئے۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق خرم شہزاد کی جگہ نعمان علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ خرم شہزاد فٹنس بحال نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ نعمان علی نے آخری …
شکیب الحسن کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کا گرین سگنل مل گیا۔ شکیب الحسن ایک قتل کے مقدمے میں نامزد ہیں، قتل کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد وہ وطن نہیں گئے۔ آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد انگلینڈ گئے اور پھر بھارت میں …
بھارتی ٹیم کا ٹیسٹ کرکٹ میں92 سال بعد تاریخی سنگ میل عبور
بھارتی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو چنئی میں بنگلا دیش کو 280 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں ایک تاریخی سنگ میل حاصل کرلیا۔ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز کو شکست دے کر بلآخر بھارتی کرکٹ ٹیم نے 92سال بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔ بنگلا دیش …
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں ہمیں تگڑا کھیلنا ہو گا؛ کپتان
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں ہمیں تگڑا کھیلنا ہو گا۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی۔ دبئی روانگی سے قبل جیو نیوز سے …
پاکستان کرکٹ بورڈ کل لاہور میں اسٹریٹجک کنکشن کیمپ کی میزبانی کرے گا
پاکستان کرکٹ کو بلندیوں پر لے جانے کی حکمت عملی کے حوالے سے کوچز، سینئر کھلاڑی اور بورڈ حکام کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ہیڈ کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کے ساتھ بابر اعظم، شان مسعود سمیت 9 ایلیٹ پلیئرز کا کنکشن کیمپ کل لاہور میں ہو گا۔ محسن نقوی کا کہنا …
پی سی بی کا ریڈ بال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کیلیے اشتہار جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈ بال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کردیا۔ ہائی پرفارمنس کوچ، ہیڈ کوچ کی گیم پلاننگ میں معاونت کرے گا جب کہ ہائی پرفارمنس کوچ پرفارمنس میں اضافے کے لیے ٹورنامنٹس سے پہلے اور بعد میں تیاریوں کے حوالے سے بھی ہیڈ کوچ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ …
پاکستانی ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی پر اے ایف پی سے وضاحت طلب
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس کی ناقص کارکردگی پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) سے وضاحت طلب کرلی۔ ایک خط کے ذریعے پی ایس بی نے ٹیم کی تیاری اور سلیکشن کے معیار پر سوالات اٹھائے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں منعقدہ چیمپئن شپ …
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شیڈول
پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ انگلش ٹیم یکم اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر روانہ ہو گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے شیڈول ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی ٹیسٹ میچ کا وینیو نہیں رہا، پی سی …
بنگلا دیش کے ساتھ بھارت کے کرکٹ میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
بھارت میں بنگلا دیش کے ساتھ بھارت کے کرکٹ میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گووا سے تعلق رکھنے والے ہندو جانا جگروتی سمیتھی نامی رائٹ ونگ گروپ نے میچز کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں ہندوؤں پر جاری مظالم کی وجہ سے بھارت اور بنگلا …