اولمپک ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹیگی پانچ دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں۔ نیروبی سے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریبیکا چیپٹیگی کو اُن کے سابق دوست نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی، ایتھلیٹ کے جسم کا 75 فیصد سے زائد حصہ جُھلس گیا تھا۔ یوگینڈا سے تعلق رکھنے والی ریبیکا نے حال …
پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بنا ڈالا
پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 ٹیسٹ میں کوئی فتح نہ سمیٹ کر ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بناڈالا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 10 وکٹوں جبکہ دوسرے میں 6 وکٹوں کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ بنگلادیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان …
ٹیسٹ میچ: بنگلا دیش نے پاکستان کو سیریز میں تاریخی وائٹ واش کردیا
بنگلا دیش نے پاکستان کو راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی اور پاکستان کو سیریز میں تاریخی وائٹ واش کردیا۔ بنگلا دیش نے سیریز میں دو صفر سے وائٹ واش کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سرزمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بنگلا …
ٹیسٹ میچ: بنگلادیش کو میچ جیتنے کیلئے محض 63 رنز درکار
بنگلادیش نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنالیے ہیں جبکہ انہیں میچ جیتنے کیلئے محض 63 رنز درکار ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلادیش نے 42 رنز بنا لیے بغیر کسی نقصان کھیل کا آغاز کیا تاہم …
پنڈی ٹیسٹ : بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی آدھی ٹیم 65 رنز پر پویلین لوٹ گئی
راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا آغاز پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 21 رنز کی برتری سے کیا۔ پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 65 رنز پر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب 20، شان مسعود 28 اور بابر اعظم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت کریز پر سعود شکیل اور محمد رضوان موجود ہیں۔ …
دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کیخلاف بنگلادیش کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان 193 رنز بنالیے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے 81 رنز درکار …
10 مرتبہ پاکستان کے لیے ریکارڈ قائم کر چکا ہوں؛ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم
پیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کے لیے انفرادی طور پر پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ میں 10 مرتبہ پاکستان کے لیے ریکارڈ قائم کر چکا ہوں۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور میں منعقدہ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ریکارڈ …
ٹیسٹ میچ : دوسرا دن پاکستان 274 پر آؤٹ، بنگلادیش کے 10 رنز
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن ختم ہوگیا، مہمان ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 10 رنز بنالیے۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔ راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے روز پاکستان نے …
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹر احمد شہزاد چیمپئنز کپ کھیلنے سے دستبردار
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹر احمد شہزاد چیمپئنز کپ کھیلنے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ لاہور میں اولمپین ارشد ندیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے کہا کہ میں نے احتجاجاً چیمپئنز کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جھوٹے وعدے، پسند ناپسند اور ڈومیسٹک …
دوسرا ٹیسٹ میچ : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹاس میں تاخیر کا امکان
راولپنڈی: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوپہر تک بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش …