اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 187 اننگز میں عبور کرکے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔بابر اعظم نے یہ ریکارڈ قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے …
ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپیئن شپ لاہور میں شروع
لاہور: پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپیئن شپ شروع ہو گئی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور میں شروع ہونے والی 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپیئن شپ میں 50 شوٹر حصہ لے رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیمپیئن شپ میں روس، فرانس، کینیا، سری …
سپینش فٹبال لیگ: ریال میڈرڈ کو اسپانیول نے ایک کے مقابلے میں2 گول سے ہرادیا
میڈرڈ : سپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ اور اسپانیول کے درمیان میچ دلچسپ رہا، 17ویں منٹ میں اسپانیول نے ٹوماس کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی، دوسرے ہاف کے 60ویں منٹ میں ایلکس ویڈال نے گول کرکے ٹیم کی برتری دُگنی کردی۔ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزما نے 71ویں منٹ میں ایک گول کا خسارہ کم کیا …
کرس گیل نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کردیا
دبئی: ویسٹ انڈین اوپنر نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان مسلسل بائیو ببل میں رہنے کے باعث کیا۔ متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے اسٹار بلے باز کرس گیل نے آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کرس گیل کورونا کے باعث …
سری لنکن ویمن ٹیم میدانوں کی رونق بڑھائے گی
لاہور: سری لنکن ویمن ٹیم رواں ماہ پاکستانی میدانوں کی رونق بڑھائے گی جب کہ 3ون ڈے میچز کیلیے مہمان اسکواڈکی 15 اکتوبرکوآمد ہوگی۔ رواں ماہ انگلینڈ کی مینز اور ویمنز اسکواڈز کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا مگر نیوزی لینڈ کے انکار پر انگلش بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں نہ بجھوانے کا فیصلہ کیا،اس خلا کو پْر کرنے کیلیے …
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے دستبرداری پر معذرت کرلی
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے دستبرداری پر معذرت کرلی لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے دستبرداری پر معذرت کرتے ہوئے اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق چئیرمین این واٹ مور نے کرکٹ فینز کے ساتھ اظہار افسوس کیاہے، ان کا کہناہےکہ سکیورٹی معاملات پر تفصیل …
سچن ٹنڈولکر انضمام الحق کی جلد صحت یابی کیلیے دعاگو
دنیا کے مایہ ناز بلے باز اور سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے انضمام الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا بھی …
انگلینڈ کے شہرہ آفاق فٹبالر مائیکل اوین پاکستان آئیں گے
انگلینڈ کے سابق شہرہ آفاق فٹبالر اور پاکستان فٹبال لیگ کے خیرسگالی سفیر مائیکل اوین پاکستان آئیں گے۔ اپنے پیغام میں مائیکل اوین نے کہا ہے کہ پروفیشنل فٹبال لیگ کا انعقاد درست جانب ایک قدم ہے، یہ نہیں کہا جاسکتا کہ پاکستان 10 سال میں ورلڈ چیمپئن بن جائے گا لیکن بہت بہتری لائی جاسکتی ہے، 22 کروڑ کی …
دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برطانوی حکومت اپنے کرکٹ بورڈ سے ناراض
لندن : دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برطانوی وزراء انگلش کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔برطانوی اخبار ”دی ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے ای سی بی کو شیڈول کے مطابق سیریز کھیلنے کیلیے کہا تھا، دورہ منسوخ کرنے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور دیگر وزرا ناراض ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز یونین کے …
پاکستان کو خطرے کی تفصیل نہ بتائی گئی اور نہ بتائیں گےنیوزی لینڈ
آکلینڈ:نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کولاحق خطرے کی تفصیلات نہ پاکستان کو تو بتائی گئیں اور نہ ہی بتائی جائیں گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے …