اسلام آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل میچ دیکھنے سے معذرت کرلی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا …
ایک اور پاکستانی کرکٹر کا امریکی لیگ سے معاہدہ
اسلام آباد : عمر اکمل اور سمیع اسلم کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر سعد علی نے بھی امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سعد علی نے امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ سعد علی نے 2019ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے انٹرنیشنل …
ٹی 20 ورلڈ کپ، افتتاح کو ’’شاہی‘‘ رنگ میں رنگا جائے گا
مسقط: ٹی20 ورلڈ کپ کے افتتاح کو ’’شاہی‘‘ رنگ میں رنگا جائے گا جب کہ افتتاحی تقریب میں گھوڑے کی پشت پر ٹرافی پچ پر آئے گی۔ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز17 اکتوبرکو ہورہا ہے،ابتدائی راؤنڈ کے میچز کی میزبانی عمان کرے گا،پہلا مقابلہ میزبان اور پاپوانیوگنی کے درمیان ہوگا،ٹاس اور کھیل شروع ہونے کے درمیان افتتاحی تقریب سجائی جائے گی۔ …
بابر اعظم نے بیٹنگ میں خود غرضی دکھانے کا تاثر مسترد کردیا
لاہور:قومی کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ میں خود غرضی دکھانے کا تاثر مسترد کردیا۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ کریز پر سیٹ ہونے کے بعد حاصل ہونے والے اعتماد کا فائدہ اٹھانا اہم ہوتا ہے،محمد رضوان کے ساتھ بطور اوپنر اچھا آغاز مل جائے تو میری عادت نہیں کہ اپنی اننگز کو طول دینے کیلیے اسٹرائیک ریٹ کی …
ٹی 20ورلڈ کپ میں ڈی آر ایس ڈیبیو کے لئے تیار
دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی ڈی آر ایس ڈیبیو کے لیے تیار ہے جب کہ مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں بھی پلیئرز کو اب امپائرز کے فیصلے چیلنج کرنے کا اختیار ہوگا۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار ڈسیشن ریویو سسٹم ڈی آر ایس کا استعمال ہوگا، آئی سی سی نے میگا ایونٹ …
88 سالہ شخص فٹبال کھیلنے کا شوقین، گول کیپر بن گیا
لندن:لندن کے ایک 88سالہ بزرگ شہری نے شوق کا کوئی مول نہیں کا محاورہ سچ ثابت کر دکھایا، عمر کے اس حصے میں جب لوگ آرام کرنے کا سوچتے ہیں کیمسل فٹبال جیسا سخت کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمومی طور پر فٹ بالر کا کیریئر تیس سے چالیس سال کے درمیان ہوتا ہے ، بعد …
آئی سی سی اور بھارت میں نشریاتی حقوق کی فروخت کے لئے جنگ
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی بورڈ میں ممکنہ طور پر نشریاتی حقوق کی فروخت کیلیے جنگ چھڑنے کا امکان ہے۔دونوں ہی جلد اپنی پروڈکٹس کے ساتھ مارکیٹ میں جانے والے ہیں، جہاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اگلے 8 سالہ دورانیے میں شیڈول ورلڈ کپس اور چیمپئنز ٹرافی سمیت گلوبل ایونٹس کے براڈ کاسٹر پارٹنر کی تلاش ہوگی، وہیں بی سی …
حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لو اسکورنگ میچز کا امکان ظاہر کردیا
لاہور:قومی ٹیم کے پیسر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لو اسکورنگ میچز کا امکان ظاہر کر دیا۔لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران حسن علی نے کہا کہ یو اے ای میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل میچز میں 200 سے زیادہ رنز بہت کم بنتے دیکھے ہیں، میرے خیال میں وہاں 160یا 170 رنز جیت کے لیے کافی …
اینڈی فلاور افغانستان کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر
کابل:افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اینڈی فلاور کو کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے۔اینڈی فلاور نے افغانستان ٹیم کے سیکیور ببل کو جوائن کر لیا ہے، افغان ٹیم 6 اکتوبر کو قطر پہنچی جہاں سے متحدہ عرب امارات جائے گی۔ چیئرمین افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اینڈی فلاور کے تجربے کا ٹیم کو فائدہ ہوگا، …
عمر اکمل کی مداحوں کو تربیت سے متعلق اہم نصیحت
اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کی جانب سے اپنے مداحوں کو جسمانی اور ذہنی تربیت سے متعلق اہم مشورہ دیا گیا ہے۔امریکہمیں موجود عمر اکمل کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں اپنے مداحوں کو ایک اہم مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ عمر اکمل …