اسپین اور فرانس یوروکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کوارٹر فائنل میں ہسپانوی ٹیم نے حریف جرمنی کو 1-2 سے شکست دے دی۔ اسپین کے ڈینی المو نے پہلا گول 51 ویں منٹ میں اسکور کیا تو جرمنی کے فلورین ورٹز نے 89 ویں منٹ میں گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کیا۔ ادھر اسپین کے مائیکل مرینو …
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔ پاکستان چیمپئنز کی جانب سے شعیب ملک 54 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ …
شاداب خان کو لنکا پریمیئر لیگ میں اچھی کارکردگی شیئر کرنا مہنگا پڑگیا
پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو لنکا پریمیئر لیگ میں اچھی کارکردگی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔ شائقین کرکٹ نے شاداب کو ان کی پوسٹ پر تبصرے کرکے یاد دلایاکہ وہ حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان کی انفرادی کارکردگی فراموش نہیں کرسکے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شاداب خان کی کارکردگی …
کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ٹیمیں ہیں، ان کے مقابلوں کے لیے بہت جوش پایا جاتا ہے۔ نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے …
نیدرلینڈز کی رومانیہ کو تین صفر سے شکست، کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز نے رومانیہ کو تین صفر سے شکست دی۔ میونخ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز اور رومانیہ کے درمیان پہلے ہاف میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔ میچ کے 20 ویں منٹ میں کوڈی گیپکو نے گول کرکے نیدرلینڈ کو برتری دلائی، وقفے تک رومانہ گول برابر …
ہم تنقید کے مستحق ہیں کیونکہ ہم قوم کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے؛ محمد رضوان
پشاور: قومی کرکٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ شکست کے بعد ہم تنقید کے مستحق ہیں کیونکہ ہم قوم کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ بری پرفارمنس کے بعد تنقید کےلیے تیار ہیں، جو تنقید کا سامنا نہیں کرسکتے وہ کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ …
اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کے لیے اپلائی نہیں کیا تھا۔ قومی کرکٹرز دو لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کیربیئن پریمیئر …
فرانس اور پرتگال نے یورو کپ 2024 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
فرانس اور پرتگال نے یورو کپ 2024 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ فرانس نے بیلجیئم کو ایک صفر سے ہرادیا، فرانس کی جانب سے واحد گول جین ورٹونگھن نے میچ کے 85 ویں منٹ میں کیا۔ دوسرے پری کوارٹر فائنل میں پرتگال نے سلوونیا کو پینلٹیز پر تین صفر سے شکست دی۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف سخت …
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی
سمندری طوفان کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بارباڈوس میں کیٹگری 4 طوفان بیریل کی پیشگوئی کی گئی ہے، سمندری طوفان کے پیش نظر بارباڈوس کے ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دوسرا شدید ترین طوفان بتایا جا رہا ہے، …
یورو کپ، دفاعی چیمپئن اٹلی ایونٹ سے باہر
یورو کپ فٹ بال میں دفاعی چیمپئن اٹلی ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے اٹلی کو دو صفر سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے ہاف میں سوئٹزرلینڈ کے ریمو فریولر نے میچ کے 37 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ کا دوسرا ہاف شروع ہوا تو صرف …