بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے منع کردیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے جو ہم …
حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف کیریئر میں اہم سنگِ میل اپنے نام کر لیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر میں اہم سنگِ میل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث رؤف نے 8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام …
دوسرا ون ڈے میچ: رضوان الیون کی آسٹریلیا کو باآسانی 9 وکٹ سے شکست
بولرز کے بعد پاکستانی بیٹرز کی بھی شاندار کارکردگی، دوسرے ون ڈے میچ میں رضوان الیون نے آسٹریلیا کو باآسانی 9 وکٹ سے شکست دے دی۔ ایڈیلیڈ میں آج دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف مکمل 50 اوورز …
چیمپئنز ٹرافی 2025: انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے آئی سی سی وفد کی 11 نومبر کو پاکستان آمد
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد 11 نومبر کو پاکستان آئے گا۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی وفد چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اسٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لے گا۔ مہمان وفد قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کا …
قومی اسنوکر اسٹار محمد آصف نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
قومی اسنوکر اسٹار محمد آصف نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ محمد آصف نے فائنل میں ایرانی حریف علی گھراہگوزلو کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی۔ گزشتہ روز محمد آصف نے قطر میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 سے شکست دے کر …
نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ نسیم شاہ پہلے ون ڈے میں اپنے 8 ویں اوور میں کریمپس کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ اوور مکمل نہیں کرا سکے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق نسیم شاہ اب فٹ …
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے قطر کے احمد سیف کو 3-4 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں محمد آصف یو اے ای کے محمد شہاب سے مقابلہ کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان کے اسجد اقبال …
پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کے 148 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ پر مدمقابل ہیں، جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی سات وکٹیں گرچکی ہیں، صائم ایوب 1 رن پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جب …
آسٹریلیا میں حریف پلیئرز سے نبرد آزما ہونے کیلیے پلان تیار؛ فاسٹ بولر عباس آفریدی
پاکستان کے فاسٹ بولر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں حریف پلیئرز سے نبرد آزما ہونے کے لیے پلان ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز کافی مشکل ہوتی ہیں، وہاں کھیل چکے ہیں، اندازہ ہے کہ کیسی کنڈیشنز ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کیمپ کافی …
نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ: ریان دین اعوان نے قومی ریکارڈ توڑ ڈالا
لاہور: نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ میں ریان دین اعوان نے قومی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ نیشنل مین اینڈ ویمن سوئمنگ چیمپئن شپ کا آج آخری روز ہے جس میں آرمی کے ریان دین اعوان نے اپنی بھرپور صلاحیت کا اظہار کیا۔ ریان دین اعوان نے 17 سالہ پرانا قومی ریکارڈ توڑ کر 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں نیا قومی ریکارڈ قائم …