پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی جس کی بلندی 8485 میٹر ہے۔ نائلہ کیانی نے آج صبح نیپال میں واقع دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی مکالو سرکرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا، نائلہ کیانی نے مقامی وقت کے مطابق صبح …
پاکستان ٹیم میں واپسی کا راستہ ڈومیسٹک کرکٹ ہے؛ شاہنواز دھانی
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں تو شامل ہوا لیکن بدقسمتی سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکا۔ جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہنواز دھانی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو ہمیشہ ترجیح دیتا ہوں کیونکہ پاکستان ٹیم میں واپسی کا راستہ ڈومیسٹک کرکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے …
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کی پاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-4 سے ویسٹ انڈیز کے نام
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ویمنز نے مقررہ 20 اوور میں 8 …
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔ سلیکشن کمیٹی کے ارکان محمد یوسف، وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کیا، اراکین کا کہنا تھا کہ محمد رضوان، اعظم خان، حارث رؤف اور عرفان خان نیازی کی فٹنس میں بہتری آگئی ہے اور ٹریننگ کررہے …
چیمپئنز ٹرافی; بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کم سے کم سفر کرنے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز ہے اور اس تجویز کا مقصد پاکستان میں قیام کے دوران بھارتی ٹیم …
پاکستانی کوہ پیماء نائلہ کیانی دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلیے پرعزم
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی۔ مکالو کی اونچائی 8485 میٹر ہے اور یہ ایورسٹ کے جنوب مشرق سے 19 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔ نائلہ کیانی 3 مئی کو بیس کیمپ سے مہم کا آغاز کریں گی اور 5 مئی کو ٹاپ پر پہنچیں …
پاکستان کے عشب عرفان نے اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ روچیسٹر پرو ایم چیمپئن شپ کے فائنل میں عشب نے میکسیکو کے جارج لوئس کو شکست دی۔ ایک گھنٹہ جاری رہنے والا فائنل عشب نے 10-12، 4-11، 11-9 اور 9-11 کے اسکور سے جیتا، عشب عرفان 9 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے ایونٹ میں سیکنڈ …
گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں اظہر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی پریس کانفرنس قومی …
پانچواں ٹی20 پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، سیریز 2-2 سے برابر
پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 169 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان مائیکل بریسویل نے …
آئی پی ایل: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ
انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا۔ جمعہ کو آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑے کامیاب رنز کے تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا۔ ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ …