بھارت میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا۔ سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران بروڈا کی ٹیم نے سیکیم کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔ بروڈا نے 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 349 رنز بنا کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔ بروڈا کی اننگز میں …
رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں؛ ساتھی فٹبالر کا انکشاف
سعوی فٹبال فرینچائز النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللّٰہ نے انکشاف کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو کی اسلام قبول کرنے میں دلچسپی کے بارے میں اکثر ہی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔ اب النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللّٰہ نے ایک انٹرویو میں ان خبروں کی تصدیق کرتے …
ٹی ٹوئنٹی سیریز: جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان اسکواڈز کا اعلان
دورۂ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا جبکہ فخر زمان کو کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ 10 دسمبر سے 7 جنوری تک اس دورے میں پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلے گی۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ورک لوڈ …
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست
پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا، پاکستانی بولرز کے …
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کرلیا
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔ منگل کو کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو دس وکٹوں سے شکست دی، پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 140رنزکاہدف دیا تھا۔ بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے، بنگلادیش کے عارف حسین 54 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ قومی بلائنڈ نے گیارھویں …
بلائنڈ T20 ورلڈ کپ فائنل: بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیپال کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ملتان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو 10 وکٹوں …
فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے لیے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کے لیے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اپنی تیز رفتار سے بیٹرز کو مشکلات میں ڈالنے والے حارث رؤف پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ حارث نے اتوار کو زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی …
انڈر 19 ایشیا کپ:یو اے ای کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 69 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹ پر 314 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے شاہ زیب …
پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں؛ محسن نقوی
محسن نقوی اور پی سی بی حکام کی ٹیم دبئی سے وطن واپس پہنچ گئی، ٹیم کا بتانا ہے کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر کئی ملا قاتیں کیں۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بورڈ اپنے موقف پر قائم ہے، …
پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی
پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا، 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 108 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بلاوائیو میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے خلاف پاکستان نے 4 وکٹوں پر مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز بنا کر زمبابوے کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا، …