پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ سمیت نوری اور عارف لوہار اپنے فن کا جلوہ بکھریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا، تقریب کا آغاز ساڑھے 6 بجے ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے گیٹ شائقین …
فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ نے گولڈمیڈل جیت لیا
ایران کے دارالخلافہ تہران میں کھیلے گئے 33 ویں فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ سعید نے گولڈمیڈل جیت لیا جبکہ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حمزہ سعید نے 87 پلس کیٹیگری کے فائنل میں ایران کے محمد ابراہیم حسینی کو 9-1 اور 14-3 …
’’میں پیٹرول پر نہیں چلتا کہ روزانہ 300 چھکے ماروں گا”؛ کرکٹر آصف علی
قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلےباز آصف علی نے ایک دن میں 300 چھکے مارنے سے متعلق بیان کی غلط تشریح کرنے پر ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ بننے والے آصف علی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ …
سری لنکا نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا
پالیکلے میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا نے افغانستان کو 7 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 266 رنز اسکور کیے، رحمت شاہ 65 اور عظمت اللّٰہ 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں میزبان ٹیم سری لنکا نے 267 رنز کا ہدف 36 …
انڈونیشیا: مقامی فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر ہلاک
انڈونیشیا میں مقامی کلب کے میچ کے دوران آسمانی بجلی کھلاڑی پر گر گئی جس کے باعث فٹبالر انتقال کرگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی جاوا کے علاقے بندونگ میں گزشتہ روز مقامی کلبز کے درمیان دوستانہ میچ کے دوران کھلاڑی پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا …
پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان سرفراز احمد کو 8 سال بعد کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو 8 سال بعد کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سرفراز احمد خود ٹیم کی کپتانی سے بریک لینا چاہتے ہیں کوچ شین واٹسن ٹیم منیجمنٹ سے رائے …
ورلڈ میراتھون میں ریکارڈ بنانے والے ایتھلیٹ کیلون کپٹم ٹریفک حادثے میں ہلاک
ورلڈ میراتھون میں ریکارڈ بنانے والے کینیا کے ایتھلیٹ کیلون کپٹم ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ کیلون کپٹم سمیت ان کے کوچ 36 سالہ گرویس ہیکیزمانہ اور ایک اور شخص اتوار کی رات کو گاڑی میں جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ کیلون اور ان کے کوچ گرویس ٹریفک …
پاکستان سپر لیگ: اسٹیو کربی کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ مقرر
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹیو کربی پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں کراچی کنگز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔ اسٹیو کربی نا صرف زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں بلکہ اس کے ساتھ زمبابوے کرکٹ کے پاتھ وے ڈیولپمنٹ پروگرام کے سربراہ بھی ہیں۔ اسٹیو کربی 17 فروری سے شروع ہونے والے پی …
پاتھم نسانکا ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے سری لنکن بیٹر بن گئے
سری لنکا کے اوپننگ بیٹر پاتھم نسانکا ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے سری لنکن بیٹر بن گئے۔ پاتھم نے ون ڈے میں ڈبل سنچری اسکور کرکے دنیا کے 12ویں بیٹر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ افغانستان کے خلاف پالے کیلے میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاتھم نسانکا نے 139 گیندوں پر …
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابر اعظم سرفہرست ، محمد رضوان کا بیٹ خاموش رہا
کراچی: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابر اعظم سرفہرست ہیں جب کہ محمد رضوان کا بیٹ خاموش رہا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک بابراعظم، محمد رضوان، شعیب ملک، محمد وسیم اور محمد نواز این او سی کی مدت پوری ہونے کے بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں، جہاں پر اب ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنی ٹیموں …