انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس میں ٹاپ ٹین بیٹر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ آئی سی سی کی ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی اوپنر بیتھ مونی دوبارہ نمبر ون بیٹر بن گئیں، بیتھ مونی نے ساتھی کھلاڑی تھالیا میگرا سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ آئی سی سی کی …
مجھے تکلیف تھی لیکن میں نے کہا کہ بولنگ کروں گا؛ فاسٹ بولر شمر جوزف
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شمر جوزف نے کہا ہے کہ مجھے تکلیف تھی لیکن میں نے کہا کہ بولنگ کروں گا۔ شمر جوزف کا کہنا ہے کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ میں کھیل پاؤں گا، چوتھے روز فیڈنگ کے لیے نہیں گیا، کپتان نے مجھے کہا آپ بولنگ کروں گے میں نے کہا میں تو کٹ …
حیدرآباد دکن: پہلے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست
انگلینڈ کےلیے بچھائے اسپن وکٹ کے جال میں بھارتی ٹیم خود پھنس گئی، حیدرآباد دکن میں ٹام ہارٹلے نے بھارتی ٹیم کےلیے 231 رنز کا ہدف خواب بنا دیا۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ہارٹلے نے 7 بھارتی بلے بازوں کو پویلین پہنچایا اور انگلینڈ کو 28 رنز سے فتح دلادی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کےلیے 196 رنز کی یادگار اننگز …
ٹیسٹ میچ: ویسٹ انڈیز کی 27 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح
ویسٹ انڈیز نے 27 سال بعد آسٹریلیا کو ان ہی کے گھر میں ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔ گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز آسٹریلیا کو 8 رنز سے ہرایا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز …
برسبین ٹیسٹ ویسٹ انڈین بولر کے ری ایکشن کی وجہ سے یادگار بن گیا
برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کا آؤٹ ہونا ویسٹ انڈین بولر کے ری ایکشن کی وجہ سے یادگار بن گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ لینے پر ویسٹ انڈیز کے بولر کیون سنکلیئر نے منفرد انداز میں جشن منایا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کیون سنکلیئر کی گیند پر …
فارچیون باریسل کا شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزام بے بنیاد قرار
لاہور: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز فارچیون باریسل نے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر فکسنگ کے شبے کے بعد شعیب ملک کا فارچیون باریسل سے کنٹریکٹ ختم ہوا۔ باریسل …
آسٹریلیا ویسٹ انڈیز ٹیسٹ: کیمرون گرین کی کووڈ کے ساتھ ٹیسٹ میں شرکت
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے کووڈ کے ساتھ ٹیسٹ میں شرکت کی۔ برسبین میں ہونے والے اس میچ میں کیمرون گرین پروٹوکولز کے مطابق ٹیسٹ میچ میں شریک ہیں، وہ دیگر کھلاڑیوں سے الگ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ گراؤنڈ میں بھی کیمرون گرین کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں …
بنگلا دیش پریمیئر لیگ : دسویں ایڈیشن میں بابر اعظم نے جاتے ہی دھوم مچا دی
بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں بابر اعظم نے جاتے ہی دھوم مچا دی۔ بابر اعظم نے سلہٹ اسٹرائیکرز کے خلاف رنگ پور رائیڈرز کی یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا۔ سلہٹ اسٹرائیکرز نے رنگ پور کو 121 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں رنگ پور کی 39 رنز پر 6 وکٹیں گر چکی تھیں …
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل شراب نوشی کے باعث اسپتال میں داخل
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل کو رات گئے ضرورت سے زیادہ شراب نوشی کے سبب اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گلین میکسویل کو ایڈیلیڈ میں گزشتہ جمعے کو رات گئے تک پارٹی میں شراب نوشی کے باعث طبعیت بگڑنے پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ آسٹریلوی کھلاڑی …
آسٹریلیا کرکٹر عثمان خواجہ کا اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان
آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عثمان خواجہ کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی نے یہ جوتے پہننے سے روک دیا تھا۔ عثمان خواجہ نے جوتوں کی نیلامی کا اعلان سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیلامی 12 فروری تک جاری …