بنگلادیش نے بھارت سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کردیا۔ بنگلادیش کی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو عدالتی کارروائی کے لیے حوالے کیا جائے۔ اس حوالے سے بنگلادیشی مشیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت کو شیخ حسینہ …
برطانیہ کا 9 مئی مقدمات میں فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کی سزاؤں پر ردعمل جاری
برطانوی حکومت نے پاکستان میں فوجی عدالتوں سے25 شہریوں کو سزاؤں پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔ برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے۔ اعلامیے میں کہا …
حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے: اسد قیصر
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے یہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی، اب ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہوگی۔ سابق …
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ مذاکرات قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہو رہے ہیں۔ تلاوت کلام پاک کے بعد کمیٹی ارکان کی جانب سے ملک و قوم کی بہتری اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔ حکومتی کمیٹی میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثناء …
سعودی عرب کا کابل میں دوبارہ اپنے سفارتی مشن کا آغاز
سعودی عرب نے گزشتہ روز سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنے سفارتی مشن کا آغاز کردیا ہے۔ سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مشن کے دوبارہ آغاز کا مقصد افغان باشندوں کو خدمات فراہم کرنا ہے۔ ایک بیان میں سفارتی مشن نے کہا کہ یہ قدم سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کے عزم کی …
خیبر پختونخوا میں بڑی آنت کے سرطان میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ
خیبر پختونخوا میں بڑی آنت کے سرطان میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، صوبے میں سالانہ ہزاروں افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ پشاور میں بڑی آنت کے کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمنار ہوا۔ جس میں ماہرین نے کہا ہے کہ احتیاط اور علاج معالجے کے حوالے سے شعور نہ ہونے کے باعث …
گوگل کروم کا نیا اے آئی فیچر
دنیا کا سب سے مشہور براؤزر گوگل کروم ایک نئے اے آئی ٹول کے ساتھ تجربہ کر رہا ہے جو آن لائن فراڈیوں یعنی scams سے بچنے میں مدد کرے گا۔ فیچر فی الحال ٹرائل کے مرحلے میں ہے۔ یہ فیچر ویب پیجز کا تجزیہ اور اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آیا وہ مشکوک تو نہیں۔ یہ ٹول …
9 مئی کے بعض کرداروں کو سزا مل گئی ،اب مرکزی کردار کی باری ہے: عطا تارڑ
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ 9 مئی کے بعض کرداروں کو سزا مل گئی اور اب مرکزی کردار کی باری ہے۔ لاہور میں اپنے حلقہ انتخاب گرین ٹاؤن میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطار تارڑ نے کہا کہ ہم انتشار اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، سیاسی مذاکرات کے قائل ہیں اور …
اے پی ڈھلوں اور دلجیت دو سانجھ کے درمیان سوشل میڈیا پر تنازع
بھارتی نژاد کینیڈین پنجابی گلوکار امرت پال سنگھ ڈھلون المعروف اے پی ڈھلوں اور دلجیت دو سانجھ کے درمیان سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ ایک نے سوشل میڈیا پر بلاک کیے جانے کا الزام لگایا تو دوسرے نے اسے مسترد کردیا۔ گلوکار اے پی ڈھلوں نے دعویٰ کیا کہ دلجیت نے انہیں انسٹاگرام پر بلاک کیا تھا بعد میں …
امریکا کو ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کا خدشہ ہے: مشیر قومی سلامتی
واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے جیک سلیوان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو ایران کے جوہری ہتھیار کے خطرے سے آگاہ کیا ہے، ایران کہتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام …