آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فیلڈرز کے ڈراپ کیچز، میچ ہاتھ سے نکل گیا آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی فیلڈرز کے ڈراپ کیچز سے میچ ہاتھ سے نکل گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی فیلڈرز نے کیچ نہیں گرائے، میچ گرادیا۔ بابر اعظم، کپتان محمد رضوان، سلمان آغا اور شاہین آفریدی میزبان بیٹرز …
احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔ نواز شریف اپنی بیٹی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے جہاں روانگی سے قبل انہوں نے میڈیا …
مشی خان کا نازیبا لیک ویڈیوز کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے خواتین کو اہم مشورہ
پاکستانی معروف ٹی وی اداکار اور میزبان مشی خان نے معروف شخصیات کی نازیبا لیک ویڈیوز کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خواتین کے نام ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اس سنگین مسلئے پر بات کی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر …
نشتر اسپتال ملتان: 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق
نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کمیٹی نے ایم ایس نشتر اسپتال اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمے دار ٹھہرا دیا …
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: 148رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا …
یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے آمدنی کا ایک نیا ذریعہ متعارف
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے آمدنی کا ایک نیا ذریعہ متعارف کروانے کے لیے تیار ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے جیولز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے، جس کی مدد سے وہ لائیو اسٹریمز کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔ جیولز ایک ڈیجیٹل …
9 مئی کے 4 مقدمات: عمران خان کی ضمانتیں منظوری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق بانئ پی ٹی آئی ان مقدمات میں …
اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخب
ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی عائلہ مجید کو صدر منتخب کرلیا ہے۔ عائلہ مجید اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پاکستان سے اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔ عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور اسلام آباد میں قائم پلانیٹیو پاکستان کی بانی اور سی …
میٹا پر 78 کروڑ 80 لاکھ یورو جرمانہ عائد
یورپی مسابقتی کمیشن نے میٹا پر 78 کروڑ 80 لاکھ یورو جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی ادارے نے یہ جرمانہ فیس بک مارکیٹ پلیس کی جانب سے یورپی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا ہے۔ یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ میٹا نے اپنی اشتہاری سروس فیس بک مارکیٹ پلیس کو اپنے سوشل …
امریکی تھنک ٹینک: 80فیصد مسلمانوں کا ٹرمپ، 78 فیصد یہودیوں کا کملا ہیرس کو ووٹ
امریکی انتخابات میں مایوسی کا شکار ووٹرز ڈیموکریٹس سے ٹرمپ کی طرف مائل ہوئے، جس سے پارٹی اور یہودی لابی دونوں کو نقصان ہوا۔ امریکی تھنک ٹینک کی تحقیق کے مطابق 75 سے80 فی صد مسلمانوں نے ٹرمپ کو ووٹ دیا جبکہ 75 سے 80 فیصد یہودیوں نے ڈیموکریٹس کی حمایت کی۔ ایک لحاظ سے ڈیموکریٹک پارٹی، امریکا میں یہودیوں …