واشنگٹن : امریکا میں 5 سے 11 برس کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ایف ڈی اے نے بچوں کو فائزر بائیو این ٹیک ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے جس کے بعد بچوں کو اگلے ہفتے سے ویکسین لگائے جانے کا امکان ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی جانب …
چین افغان سرحد پر تاجکستان کے لیے فوجی اڈہ بنائے گا
بیجنگ: چین نے افغانستان کی سرحد کے قریب تاجکستان کے لیے فوجی اڈہ تعمیر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان نے تصدیق کی ہے کہ چین افغانستان کی سرحد پر تاجک پولیس کے لیے اڈہ بنائے گا جس کا مقصد افغان سرزمین سے شدت پسند گروپوں کے حملوں اور نقل مکانی کی کوششوں کو …
سعودی حکومت کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم
ریاض:سعودی حکومت نے لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے جس کے بعد بحرین نے بھی لبنانی سفیر کو بیدخل کردیا۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دارالحکومت ریاض میں تعینات لبنانی سفیر سے 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کو کہا ہے جب کہ لبنان …
سینئر بھارتی اداکار یوسف حسین کورونا وائرس سے انتقال کر گئے
دہلی : بھارتی فلم نگری کے تجربہ کار اداکار یوسف حسین گزشتہ روز کورونا کے باعث 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔انہوں نے ویواہ ، دھوم ٹو، دل چاہتا ہے، رئیس اور دیگر نامور بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یوسف حسین کے داماد اور فلم ساز ہنسل مہتا نے ایک دلخراش پوسٹ میں یوسف حسین کے …
انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 26ویں میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 125 رنز پر پویلین لوٹ گئی جب کہ انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ انگلینڈ …
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو شکست دیدی
دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے آصف علی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور پاکستان نے مطلوبہ ہدف 19ویں …
خادم حسین کی برسی پرصورتحال خراب ہوسکتی ہے، ضمنی الیکشن ملتوی کیا جائے، پنجاب حکومت
حکومت پنجاب نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب ملتوی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے پرتشدد لانگ مارچ شروع کررکھا ہے اور مظاہرین کے تشدد سے کئی پولیس اہلکارشہید اور زخمی ہوچکے …
تائیوان میں امریکی افواج کی موجودگی کا انکشاف
بیجنگ: چین نے تائیوان میں امریکی افواج کی موجودگی کے انکشاف پر شدید رد عمل دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔تائیوان کی صدر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ امریکا کے کچھ اہلکار تائیوان کی فورسز کو تربیت دینے کی غرض سے وہاں موجود ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیجنگ، امریکا …
برطانیہ کا مزید 7 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان
لندن: برطانیہ نے آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست سے مزید 7 ممالک کا نام نکالنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکال دیا جائے گا جس میں کولمبیا، ہیٹی، ایکواڈور، ڈومینیکن …
مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افراد ہلاک
سرینگر: مقبوضہ وادی میں مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،واقعہ کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم 8 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر افراد اسپتال میں …