واشنگٹن: امریکا میں آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر کے سامنے ماحولیات کے کارکنان نے منفرد احتجاج کیا۔واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں ماحولیات کے کارکنوں نے امریکی صدر بائیڈن، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت عالمی لیڈروں کے پتلے بنا کر احتجاج کیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے امیر ترین ممالک سے …
صدر پیوٹن کی امریکہ کو ڈالر کی بجائے دوسری کرنسی میں تجارت کرنے کی دھمکی
ماسکو: روسی صدرپیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا ڈالر کو خود تباہ کر رہا ہے، امریکا اسی شاخ کو کاٹ رہا ہے جس پر خود بیٹھا ہے، روس پر امریکی پابندیاں برقرار رہیں تو کسی اور کرنسی میں تجارت شروع کردیں گے۔ روسی صدرپیوٹن کاامریکی ٹی وی کو دھواں دھار انٹرویو، امریکا اور ڈالر دونوں کو نشانے پر رکھ لیا، …
ایشیائی بینک کا تحفظ ماحولیات کے لیے فنڈ میں اضافہ
لندن : ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ 100 ارب ڈالر تک بڑھا دی۔ بینک کے اعلامیے کے مطابق رکن ممالک کو کورونا وبا اور موسمیاتی بحران جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ رقم 2030 تک ترقی پذیر رکن ممالک کو فراہم کی جائے گی۔
ناروے: تیر کمان بردار شخص کا حملہ، 5 افراد ہلاک
ناروے: ناروے میں تیر کمان بردار شخص کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کونگسبرگ کے علاقے میں واقعہ پیش آیا، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ محرکات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واقعے میں اکیلا ملوث ہے، تاہم اس سے مزید تفتیش بھی کی …
آسمانی پتھر چھت توڑ کر خوابیدہ خاتون کے پہلو میں جاگرا
برٹش کولمبیا: کینیڈا کے ایک چھوٹے شہر سینٹ لوئی میں چند روز قبل ایک عجیب واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک آسمانی پتھر(شہابی ٹکڑا) ان کے گھر کی چھت توڑتے ہوئے ان کے بستر پر آگرا اور تکیے میں دھنس گیا۔ اس واقعے میں خاتون کا سر بال بال بچ گیا ورنہ ان کی موت یقینی تھی۔ چار اکتوبر …
فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، 9 افراد ہلاک
منیلا: فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، نو افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے، بھارت میں شدید بارشیں تین افراد کی جان لے گئیں، چین کے شمالی علاقے بھی موسلا دھار بارشوں کے بعد زیر آب آچکے ہیں۔فلپائن میں خطرناک سمندری طوفان کومپاسو ساحل سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث 1600 سے زائد دیہات خالی کرا لیے …
فرانس، ٹرین کی زد میں آکر 3 تارکین وطن ہلاک
پیرس:فرانس کے جنوبی شہر سینٹ ژاں ڈ ی لوز میں ٹرین کی زد میں آکر تین تارکین وطن ہلاک، ایک شدید زخمی ہو گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تینوں تارکین ممکنہ طور پر سپین کے راستے فرانس میں داخل ہوئے ، وہ ریلوے ٹریک پر آرام کی غرض سے لیٹے ہوئے تھے کہ اچانک ٹرین پہنچ گئی۔ مقامی پولیس کا کہنا …
یورپی یونین کا افغانستان کیلیے ایک ارب یورو امداد کا اعلان
برسلز: یورپی یونین نے افغانستان کے لیے ایک ارب یورو کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے اعلان کردہ 25 کروڑ یوروز کی رقم میں مزید 30 کروڑ یوروز کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ باقی رقم افغانستان کے ان پڑوسی ممالک …
صدر بائیڈن کی افغانستان جان بچانے والا افغان مترجم امریکہ پہنچ گیا
واشنگٹن : وہ افغان مترجم جس نے امریکی صدر بائیڈن کو اس وقت جان بچائی جب وہ بطور ایک سینیٹر افغانستان کا دورہ کر رہے تھے، اپنی فیملی کے ساتھ ملک سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔2008 میں ایک طوفان کے دوران امریکہ کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر لینڈگ کرنا پڑی تھی۔ اس میں اس …
ہانیہ عامر کی 2 سال بعد فلمی دُنیا میں واپسی
اسلام آباد : پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر 2 سال کے بعد فلمی دُنیا میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ہانیہ عامر نے اپنے لاکھوں مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔اداکارہ کی جانب …