کانو:نائجیریا میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے بم اور راکٹ حملے میں 16 فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے مغربی افریقا سے تعلق رکھنے والے شدت پسند گروپ نے ریاست بورنو کے دارالخلافہ میدوگری اور مونگنو کے گاؤں کے درمیان ایک ہائی وے پر فوجی قافلے پر حملہ کیا۔فوجی ذرائع کے مطابق …
کینیڈا ، پاکستانی نژاد خاندان کے گھر پر حملہ، نوجوان جاں بحق، بھائی زخمی
ٹورنٹو: کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے گھر پر حملے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔کینیڈین شہر ہملٹن میں پاکستانی فیملی کے گھر پر حملے میں پاکستانی نوجوان قتل اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو افراد کو زخمی حالت …
کورونا سے متعلق سب سے زیادہ غلط معلومات بھارت سے پھیلائی گئیں: تحقیق
دہلی :آئی ایف سی این کے پاس اس وقت پوری دنیا سے اکٹھا کیا گیا کوویڈ 19 کا غلط معلومات کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے—فوٹوفائل ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت عالمی وبا کے دوران دنیا میں کووڈ 19 کی جھوٹی معلومات کا گڑھ رہا ہے اور کورونا کے بارے میں وہاں سے سامنے آنے …
ملا برادر منظرعام پر آگئے
کابل:افغانستان کے نائب عبوری وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر منظرعام پر آگئے، انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ قندھار میں اپنی رہائش گاہ پر صحیح سلامت ہوں۔ملا عبدالغنی برادر نے صدارتی محل میں کسی تصادم سے متعلق باتوں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔نائب عبوری وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ طالبان قیادت کے درمیان کسی قسم …
اشرف غنی کا فرار،امریکی فوج سکیورٹی کی ذمہ داری سے انکار،کابل بحران کا سبب بنا: زلمے خلیل زاد
واشنگٹن:امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ دو ہفتے تک کابل میں داخل نہیں ہوں گے۔زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے دوران اقتدار کی منتقلی عمل میں آنی تھی، لیکن اشرف غنی کے اچانک جانے سے طالبان کے ساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا۔اس موقع ہونے والے اجلاس میں …
ٹی ٹی پی کو معافی دینے پر غور کرسکتے ہیں، شاہ محمود
اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر تحریک طالبان پاکستان دہشت گردی میں ملوث نہ ہونے کا وعدہ کرے اور پاکستان کا آئین تسلیم کرے تو پاکستان انہیں معافی دینے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان جیلوں سے ٹی ٹی پی کے قیدی نکلنے کی …
برطانوی کابینہ میں رد و بدل، وزیرخارجہ تبدیل
لندن:برطانوی حکومت نے کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے وزیرخارجہ ڈومینک راب کو وزیر انصاف اور نائب وزیراعظم بنادیا ہے۔ ڈومینک راب کی جگہ لز ٹروس نئی وزیر خارجہ مقرر کردی گئیں۔پریتی پٹیل ہوم سیکرٹری اور چانسلر رشی سونک برقرار رہیں گے۔لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر انصاف بک لینڈ کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ …
شام میں نامعلوم ڈرونز کی بمباری ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دمشق;شام کے صوبے دیرالزور میں نامعلوم ڈرونز کی بمباری سے 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق ڈرونز سے عراقی پیرا ملٹری نیٹ ورک کے ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا۔ادھر مانیٹرنگ گروپ نے بتایا ہے کہ ڈرونز کی بمباری میں 3 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
مسجد نبویؐ میں فرض نمازیں ادا کرنے کیلئے اجازت نامہ ضروری نہیں، سعودی وزارت حج
مدینہ منورہ :سعودی حکومت کے مطابق مسجد نبویؐ میں فرض نمازیں ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ ضروری نہیں۔ وزارتِ حج نے واضح کیا کہ مسجد نبوی آنے والوں کے لیے ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانا لازمی ہے۔سعودی وزارت حج کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ روضہ رسول میں نماز ادا کرنے کے لیےاجازت نامہ …
جوزپ بوریل نے افغانستان سے اتحادی افواج کا انخلاء گیم چینجر قرار دے دیا
لندن:یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کو بین الاقوامی تعلقات میں ایک کھیل تبدیل کر دینے والا معاملہ قرار دے دیا۔ وہ یورپین پارلیمنٹ کے اسٹراسبرگ میں ہونے والے پلینری سیشن میں افغانستان کے موضوع پر ہونے والی بحث میں بات کر رہے تھے۔ان کی گفتگو کے 2 سیشن تھے، ایک میں …