دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی بورڈ میں ممکنہ طور پر نشریاتی حقوق کی فروخت کیلیے جنگ چھڑنے کا امکان ہے۔دونوں ہی جلد اپنی پروڈکٹس کے ساتھ مارکیٹ میں جانے والے ہیں، جہاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اگلے 8 سالہ دورانیے میں شیڈول ورلڈ کپس اور چیمپئنز ٹرافی سمیت گلوبل ایونٹس کے براڈ کاسٹر پارٹنر کی تلاش ہوگی، وہیں بی سی …
آسٹریا کے چانسلر کرپشن الزامات پر مستعفی
ویانا:یورپی ملک آسٹریا کے چانسلر نے کرپشن کے الزامات پر استعفی دے دیا۔دارالحکومت ویانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چانسلر سبیسٹن نے خود پر لگنے والے بدعنوانی کے الزامات کی تردید کی ہے، چانسلر پر الزام تھا کہ انہوں نے حکومت کا مثبت تاثر دکھانے کے لئے سرکاری رقم ایک اخبار پر خرچ کی۔ سبیسٹن نے وزیر خارجہ کو چانسلر …
ڈاکٹر عبدالقدیر انتقال کر گئے
اسلام آباد: پاکستان کے محسن ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے، ان کی عمر 86 برس تھی۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شب پھیپھڑوں کے عارضے کے سبب ان کی طبعیت خراب ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی جان توڑ کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ …
شپنگ لائنز کے کرایوں میں ہوش ربا اضافہ، تاجروں کا بجٹ شدید متاثر
کراچی:گزشتہ ایک سال میں شپنگ لائنز کے کرایوں میں ہوش ربا اضافے نے تاجروں کا بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے۔چاہے سیمںٹ کا ایکسپورٹر ہو یا آٹو پارٹس کا، امپورٹر سب شپنگ لائنز کے کرایوں میں ہوش ربا اضافے کا رونا رورہے ہیں۔ ایک سال میں کراچی سے امریکہ کی نیویارک پورٹ کے لیے 40 فٹ کے کنٹینر کا …
چھ ویکسین لگوانے والے مسافروں کو امریکا آنے کی اجازت
واشنگٹن: اقوام متحدہ کی منظور کردہ 6 کورونا ویکسین لگوانے والے عالمی مسافروں کو امریکا آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ویکسین کی خوراکیں لگوانے والوں کو امریکا آنے دیا جائے گا۔کورونا، 46 جاں بحق، ویکسین کی قلت برقرار، کیسز پھر بڑھنے لگےامریکی ریگولیٹر …
حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لو اسکورنگ میچز کا امکان ظاہر کردیا
لاہور:قومی ٹیم کے پیسر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لو اسکورنگ میچز کا امکان ظاہر کر دیا۔لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران حسن علی نے کہا کہ یو اے ای میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل میچز میں 200 سے زیادہ رنز بہت کم بنتے دیکھے ہیں، میرے خیال میں وہاں 160یا 170 رنز جیت کے لیے کافی …
امریکہ میں 7 سالہ مسلمان بچی کا نقاب ٹیچر نے زبردستی اتار دیا
واشنگٹن: امریکا کی ریاست نیو جرسی میں 7 برس کی مسلمان بچی کا نقاب اسکول ٹیچر نے زبردستی اتار دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق میپل ووڈ سے تعلق رکھنے والی 7 برس کی سمیہ دوسری جماعت کی طالبہ ہے اور ہر روز اسکارف پہن کر اسکول جاتی تھی، ٹیچر نے کلاس میں حجاب اتارنے کا کہا، بچی کے منع کرنے پر …
سعودی عرب مکمل ویکسین کے بغیر عمرہ ادائیگی پر پابندی
مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی منظور شدہ کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لگوانے والوں کی عمرہ ادائیگی پر پابندی عائد، مسجد الحرام، مسجد نبویﷺ میں داخلے اور نماز ادائیگی کی بھی اجازت نہیں ملے گی، نئے فیصلے کا اطلاق 10 اکتوبر سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق عرب خبر رساں ادارے العربیہ نیوز میں شائع کردہ رپورٹ کے مطابق …
پاکستانی ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
اسلام آباد:ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ووٹر لسٹوں کی درستگی کیلئے ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملکی ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ کا نوٹس لے لیا۔ تصدیقی مہم مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔ ووٹر لسٹوں میں گڑ بڑ پر ڈائریکٹر ایم آئی …
پینڈورا پیپرز میں شامل 7سوپاکستانیوں کے خلاف تحقیقات شروع
اسلام آباد: پینڈورا پیپرز میں شامل 700 پاکستانیوں کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پینڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کی غیر ملکی آف شور کمپنیاں رکھنے کے شواہد سامنے آئے تھے، وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپر کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔ اعلی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات شروع …