ریاض:سعودی عرب نے 60 سال سے زائدالعمر افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کا اعلان کر دیا۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو تقویت کے طور پر کوویِڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائے گی۔ سعودی ارب میں کورونا وائرس کی وبا آخری مراحل میں ہے۔ …
تیونس میں صدر کیخلاف مظاہرے
تیونس:تیونس میں حکومت برطرف کر کے سارے اختیارت اپنے پاس رکھنے پر صدر کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔شمالی افریقا کے ملک تیونس کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ آئین اور جمہوریت کی حفاظت کے لیےنکلے ہیں۔تیونس کی سب سے بڑی سیاسی …
بھارت، امتحان میں نقل کرنیکا انوکھا طریقہ
دہلی :بھارت میں حال ہی میں اساتذہ کی نشستوں پر ہونے والے امتحانات میں ایک امیدوار بلوٹوتھ کے ذریعے نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیدوار نے نقل کے لیے بلیو ٹوتھ اپنے جوتے اور کان کے اندر فکس کر رکھا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیدواروں کی قابلیت کو پرکھنے کے لیے منعقد کیے گئے …
افغانستان سے متعلق تحقیقات دوبارہ کھولنے کی اپیل
اسلام آباد :جرائم کی عالمی عدالت میں افغانستان سے متعلق تحقیقات دوبارہ کھولنے کی اپیل کی گئی ہے۔آئی سی سی کے نئے پراسیکیوٹر کریم خان نے افغان تحقیقات سے مبینہ امریکی جرائم کو نکال دیا۔پراسیکیوٹر کریم خان کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں طالبان اور داعش خراساں کے مبینہ جرائم پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طالبان کا کنٹرول …
ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام نازک موڑ پر ہے، اسرائیل
تل ابیب :اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام نازک موڑ پر ہے، اسے جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دیں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی چھتری تلے مشرق وسطیٰ پر حکمرانی چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران …
حملےکا خطرہ ، وزیراعظم نیدرلینڈز کی سیکیورٹی بڑھادی گئی
اسلام آباد :وزیراعظم نیدرلینڈز مارک روتھ پر حملے کی اطلاعات پر وزیراعظم کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔مقامی اخبار کے مطابق پولیس کو منشیات فروش مجرموں کے وزیراعظم پر ممکنہ حملے کے اشارے ملے تھے، خبر سے متعلق صحافیوں نے وزیراعظم مارک روتھ سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کی سییکیورٹی کے معاملات پر کھلے عام بات نہیں کی جاتی۔نیدرلینڈز …
بیلجیم اور پاکستانی پارلیمنٹیرینز کے درمیان تعاون بڑھانے پر غور
اسلام آباد :بیلجیم اور پاکستان کے پارلیمنٹیرینز کے درمیان تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ بیلجین پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی چیئر پرسن سینیٹر الیسیا کلاز اور یورپین یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کے علاوہ …
جنسی زیادتی کیس: شہزادہ اینڈریو کواپنی ساکھ کے لالے پڑگئے
لندن :امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا کرنے والے برطانوی شہزادے اینڈریو نے عدالتی کیس میں اپنی ساکھ بچانے کی آخری کوشش میں اپنی پوری قانونی حکمت عملی کو باضابطہ طور پر تبدیل کر دیا ہے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادے کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’سول کیس لڑنے کے …
امریکا میں خطرناک منشیات برآمد جو 5 کروڑ افراد کو ہلاک کرسکتی تھی
کیلی فورنیا: امریکی پولیس نے منشیات کے دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے خطرناک نشے آور کیمیکل بھاری مقدار میں برآمد کرلیا جو کہ 5 کروڑ افراد کو موت سے ہم کنار کرنے کے لیے کافی ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوب میں واقع قصبے پیرس میں پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان 30 …
یمن؛ حوثی باغیوں نے خواتین کے اسمارٹ فون اور میک اپ پر پابندی لگادی
صنعا: یمن میں حوثی باغیوں نے اپنے زیر قبضہ علاقے میں خواتین کے اسمارٹ فون اور میک اپ کرنے پر پابندی عائد کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے این جی او کے ساتھ طے کیے گئے ایک معاہدہ صنعا کے علاقے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پمفلٹ میں خواتین کو ہدایات کی گئی ہیں …