دارالسلام: تنزانیہ میں فرانسیسی سفارت خانے کے قریب بندوق بردار شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سیکیورٹی پر مامور 4 اہلکاروں کو قتل کردیا جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں فرانس کے سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر مسلح شخص نے سیکیورٹی …
کورونا سے ایشیا ء کے 8 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار
اسلام آباد: کورونا سے ایشیا کے 8 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکارہوگئے ہیں ۔سروے کے مطابق کورونا وبا نے ایشیا کے ساڑھے سات سے آٹھ کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں دھکیل دیاہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا سے عالمی تجارت اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی نے ترقی کے تسلسل میں رکاوٹیں …
ملکہ برطانیہ کے بعد 34 فیصد برطانوی شہری بادشاہت کے خلاف
لندن : برطانیہ میں ہونے والے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں لوگوں کی اکثریت بادشاہت کے نظام کی حمایت کرتی ہے۔ ایک برطانوی سیاسی اور ثقافتی جریدے کے زیر اہتمام ہونے والے سروے کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ1/ 3 سے زیادہ شہریوں کی رائے یہ تھی کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد …
بھارت ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے طالبان کی وارننگ
کابل: طالبان رہنما شہاب الدین دلاور نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ نئی دہلی افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہاب الدین دلاور کا کہنا تھا کہ بھارت جان لے گا طالبان حکومتی امور آسانی سے چلاسکتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے داخلی معاملات میں …
امریکا نے لوٹے گئے 33 لاکھ ڈالر کےنوادرات پاکستان کو واپس کر دئے
واشنگٹن :امریکا نے پاکستان سے لوٹی یا اسمگل کی گئی 33 لاکھ ڈالر مالیت کی نوادرات واپس کر دیں۔104 قیمتی نوادرات مین ہٹن ڈسٹرکٹ کی اٹارنی سائی وینس جونیئر نے ایک تقریب میں پاکستان کو واپس کیں۔ اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی اور امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشنز (ایچ ایس آئی) کے قائم …
عالمی بینک نے افغانستان کی امداد بند کردی
نیویارک:عالمی بینک نے طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتحال پرانتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔عالمی بینک کا کہناہےکہ افغانستان میں ورلڈ بینک کے 2 درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، اس وقت صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق 2002 سے افغانستان کو 5.3 ارب ڈالر دیے جاچکے ہیں جس میں زیادہ تر …
چمپینزی کی محبت میں گرفتار خاتون کے چڑیا گھر آنے پر پابندی عائد
اسلاإآباد: جانوروں سے محبت ایک اچھا فعل ہے لیکن یہ فعل اگر شدت اختیار کرجائے تو نقصان دہ ثابت بھی ہوسکتا ہے۔بیلجیئم میں حال ہی میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون کو چیمپینری سے محبت مہنگی پڑگئی اور ان کے چڑیا گھر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم کے اینٹورپ زو …
سعودی عرب نے چینی ویکسین کی منظوری دے دی
ریاض: سعودی عرب نے چینی کورونا ویکسین سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری دے دی تاہم ایسے افراد جنہوں نے یہ ویکسین لگوا رکھی ہے انہیں بوسٹر شاٹ بھی لگوانا ہو گا۔سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے سائنو ویک یا سائنو فارم ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوائی ہوں ان کے ویکسین سرٹیفیکیٹ کو قبول کیا …
ملا عبدالقیوم ذاکر افغانستان کے عبوری وزیر دفاع مقرر
کابل:افغان طالبان نے ملا عبدالقیوم ذاکر کو افغانستان کا عبوری وزیر دفاع مقرر کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطاق افغانستان کے عبوری وزیر دفاع عبدالقیوم ذاکر گوانتانامو بے میں قید رہے ہیں۔اس سے قبل طالبان نے ملا عبدالقہار کو سینٹرل بینک ڈی افغانستان کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا تھا۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے حاجی محمد …
افغان جنگ میں اسرائیلی کردار کے بارے میں انکشافات
کابل: ایک ایسے وقت میں جب امریکی فوج انخلاء کے بعد افغانستان سے شہریوں کو نکال رہی ہے تو اسی وقت ایک رپورٹ نے سب کو ششدر کر دیا ہے، اسرائیلی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان میں امریکی قیادت میں اتحادی افواج نے 20 سال کے دوران طالبان کے خلاف اپنی جنگ میں کئی اسرائیلی ساختہ ہتھیار استعمال کیے …