اسلام آباد: بھارت نے طالبان دشمنوں کی میزبانی شروع کردی ہے۔ طالبان مخالف جنگجو ملیشیا کمانڈرز، سابق کٹھ پتلی حکومت کے افسران، امریکہ کیلئے کام کرنے والے مترجمین، اراکین پارلیمان اور بد عنوان سیاست دانوں کے لئے بھارتی ورزات داخلہ نے اسپیشل ڈیجیٹل ویزا جاری کردیئے ہیں۔ تاکہ کسی بھی کمرشل فلائٹس کی مدد سے بھارت کے دوست نئی دہلی پہنچ …
انوشے اشرف کا افغانستان کی صورتحال پر اظہارِ تشویش
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان انوشے اشرف نے افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انوشے اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دورۂ افغانستان سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے۔ انوشے اشرف نے لکھا …
جی جی حدید جنگ سے متاثرہ ممالک کےبچوں کے اچھے مستقبل کیلئے پرامید
فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید نے افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد سامنے آنے والی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ جی جی حدید نےاپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمام بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سپر ماڈل کی جانب سے شیئر کی گئی …
شاہد آفریدی کی راولاکوٹ کشمیر پریمیئر لیگ کی چیمپئن بن گئی
اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی چیمپیئن بن گئی۔ کے پی ایل کے پہلے ایونٹ کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 7 رنز سے شکست دی۔ مظفر آباد ٹائیگرز کو 170 رنز کا ہدف ملا جسے وہ حاصل نہ کرسکے۔ …
خواتین اور میڈیا کی آزادی سے متعلق افغان طالبان کا پالیسی بیان
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خواتین کے حقوق اور میڈیا کی آزاد ی سے متعلق اپنی پالیسی کا اعلان کردیا۔ کابل میں پریس کانفرنس کے دوران ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں میڈیا آزاد ہے اور تمام ادارے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے دوران گفتگو میڈیا سے متعلق 3 تجاویز یا پالیسی حدود جاری …
جسٹن ٹروڈو کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی افغان حکومت تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے منتخب جمہوری حکومت کو طاقت کے زور سے ہٹایا ہے۔
افغان سفارتخانے کا انٹر پول سے اشرف غنی کی گرفتاری کا مطالبہ
افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تاجکستان میں افغان سفارت خانے نے انٹر پول سے سابق افغان صدر اشرف غنی، حمد اللّٰہ محب اور فضل محمود فضلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجکستان میں افغان سفارت خانے نےانٹر پول سے اشرف غنی،حمد اللہ محب اور فضل محمود فضلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان میڈیا …
خواتین کیلئے برقع نہیں حجاب لازم ہوگا، افغان طالبان
افغان طالبان کی جانب سے حکومت سنبھالتے ہی خواتین کے پردے سے متعلق نئی پالیسیز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں خواتین کا برقع پہننا ضروری نہیں جبکہ حجاب اوڑھنا (سر ڈھانپنا) لازمی قرار دیا گیا ہے۔ افغانستان میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد گزشتہ روز افغان طالبان کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں خواتین سے متعلق …
دنیا: کورونا وائرس سے اموات 43 لاکھ 95 ہزار سے متجاوز
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 94 لاکھ 1 ہزار 514 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 43 لاکھ 95 ہزار 97 ہو گئیں۔ کورونا …
شہری ہتھیار، گولہ بارود حوالے کر دیں: طالبان
ایک طالبان عہدے دار کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو ہتھیار، گولہ بارود مختار طالبان ارکان کے حوالے کرنے ہوں گے۔ یہ بات طالبان عہدے دار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کے رہنما منظر عام پر آئیں گے، دنیا ہمارے رہنماؤں کو بتدریج دیکھے گی، کوئی راز داری …