برطانیہ نے 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے سال 5 ہزار افغان مہاجرین آباد ہونے کے اہل ہونگے، جن میں خواتین اور لڑکیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی صورت حال پر غور کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہوگا۔
فیس بک نے طالبان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کر دیئے
فیس بک نے طالبان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کر دیئے۔ لوٹ مار اور تشدد کی شکایات کے لیے بنائی گئی طالبان کی واٹس ایپ ہاٹ لائن بھی بند کردی گئی۔ ترجمان فیس بک نے کہا کہ امریکی قوانین کے تحت طالبان تنظیم پر پابندی ہے، کمپنی کو پابندیوں کی امریکی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ترجمان طالبان نے …