لاہور:قومی ٹیم کے پیسر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لو اسکورنگ میچز کا امکان ظاہر کر دیا۔لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران حسن علی نے کہا کہ یو اے ای میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل میچز میں 200 سے زیادہ رنز بہت کم بنتے دیکھے ہیں، میرے خیال میں وہاں 160یا 170 رنز جیت کے لیے کافی …
امریکہ میں 7 سالہ مسلمان بچی کا نقاب ٹیچر نے زبردستی اتار دیا
واشنگٹن: امریکا کی ریاست نیو جرسی میں 7 برس کی مسلمان بچی کا نقاب اسکول ٹیچر نے زبردستی اتار دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق میپل ووڈ سے تعلق رکھنے والی 7 برس کی سمیہ دوسری جماعت کی طالبہ ہے اور ہر روز اسکارف پہن کر اسکول جاتی تھی، ٹیچر نے کلاس میں حجاب اتارنے کا کہا، بچی کے منع کرنے پر …
سعودی عرب مکمل ویکسین کے بغیر عمرہ ادائیگی پر پابندی
مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی منظور شدہ کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لگوانے والوں کی عمرہ ادائیگی پر پابندی عائد، مسجد الحرام، مسجد نبویﷺ میں داخلے اور نماز ادائیگی کی بھی اجازت نہیں ملے گی، نئے فیصلے کا اطلاق 10 اکتوبر سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق عرب خبر رساں ادارے العربیہ نیوز میں شائع کردہ رپورٹ کے مطابق …
پاکستانی ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
اسلام آباد:ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ووٹر لسٹوں کی درستگی کیلئے ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملکی ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ کا نوٹس لے لیا۔ تصدیقی مہم مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔ ووٹر لسٹوں میں گڑ بڑ پر ڈائریکٹر ایم آئی …
پینڈورا پیپرز میں شامل 7سوپاکستانیوں کے خلاف تحقیقات شروع
اسلام آباد: پینڈورا پیپرز میں شامل 700 پاکستانیوں کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پینڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کی غیر ملکی آف شور کمپنیاں رکھنے کے شواہد سامنے آئے تھے، وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپر کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔ اعلی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات شروع …
اینڈی فلاور افغانستان کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر
کابل:افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اینڈی فلاور کو کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے۔اینڈی فلاور نے افغانستان ٹیم کے سیکیور ببل کو جوائن کر لیا ہے، افغان ٹیم 6 اکتوبر کو قطر پہنچی جہاں سے متحدہ عرب امارات جائے گی۔ چیئرمین افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اینڈی فلاور کے تجربے کا ٹیم کو فائدہ ہوگا، …
سعودی عرب کے ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ
ریاض:سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کے شہر جازان میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو سعودی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے …
گوری خان بیٹے آریان کو جیل جاتا دیکھ کر صدمے سے دوچار
دہلی : شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیخلاف منشیات کیس کی سماعت 7 اکتوبر کو ہوئی جس میں عدالت نے آریان کی درخواست ضمانت مسترد کرکے مزید 14 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اس موقع پر آریان کی ماں اور معروف بھارتی پروڈیوسر گوری خان اپنا ضبط کھو بیٹھیں اور لاکھ کوششوں کے باوجود بیٹے کی ضمانت …
چین کا تائیوان کو ہر حال میں دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا اعلان
بیجنگ : چین کے صدر شی چن پنگ کا کہنا ہے کہ تائیوان کو دوبارہ چین کا حصہ بنانے کا عمل ضرور پورا ہو کر رہے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ تائیوان کو دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا عمل پرامن طریقے سے ہو گا لیکن ساتھ ہی …
اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
کراچی: داکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی پیدائش کی خوشخبری سُنائی۔ گلوکار نے تصویر شیئر کی اور کیپشن میں اپنے مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ ‘آج اس بابرکت دن کے …