عارضہ جگر میں مبتلا افراد میں امراض قلب کی پیچیدگیاں ہونے کا انکشاف

eAwazصحت

ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جگر کی شدید بیماری ’سروسس‘ (Cirrhosis) کے مریضوں میں امراض قلب اور خصوصی طور پر ’کورونری آرٹری ڈیزیز‘ (Coronary Artery Disease) ہونا عام بات ہوتی ہے۔ طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق چینی ماہرین نے مختلف ممالک میں ہونے والی 51 تحقیقات کا جائزہ لینے کے بعد عارضہ جگر میں مبتلا …

پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی۔ ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل افریقا سے منسلک کرنے کے پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے منسلک ہوگی۔ آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے،اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت …

19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری

eAwazکھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کے لیے پاکستان کے دورے کی تفصیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں …

امریکا کا پاکستان میں ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کو سز ا پر اظہار تشویش

eAwazپاکستان

امریکا نے بھی پاکستان میں فوجی عدالتوں میں 25 شہریوں کی سزا پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کی سزا پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔ ایک بیان میں میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو 9 مئی کے احتجاج میں ملوث ہونے پر فوجی عدالت نے …

اسرائیل کا اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف

eAwazورلڈ

تل ابیب: اسرائیل نے پہلی بار عوامی سطح پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم حوثی رہنماؤں کے ساتھ بھی وہی کریں گے جو ہم نے اسماعیل ہنیہ، یحییٰ السنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا …

بھارت حسینہ واجد کو حوالے کرے، بنگلادیش کا باضابطہ مطالبہ

eAwazورلڈ

بنگلادیش نے بھارت سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کردیا۔ بنگلادیش کی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو عدالتی کارروائی کے لیے حوالے کیا جائے۔ اس حوالے سے بنگلادیشی مشیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت کو شیخ حسینہ …

برطانیہ کا 9 مئی مقدمات میں فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کی سزاؤں پر ردعمل جاری

eAwazپاکستان

برطانوی حکومت نے پاکستان میں فوجی عدالتوں سے25 شہریوں کو سزاؤں پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔ برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے۔ اعلامیے میں کہا …

حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے: اسد قیصر

eAwazپاکستان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے یہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی، اب ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہوگی۔ سابق …

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز

eAwazپاکستان

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ مذاکرات قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہو رہے ہیں۔ تلاوت کلام پاک کے بعد کمیٹی ارکان کی جانب سے ملک و قوم کی بہتری اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔ حکومتی کمیٹی میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثناء …

سعودی عرب کا کابل میں دوبارہ اپنے سفارتی مشن کا آغاز

eAwazورلڈ

سعودی عرب نے گزشتہ روز سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنے سفارتی مشن کا آغاز کردیا ہے۔ سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مشن کے دوبارہ آغاز کا مقصد افغان باشندوں کو خدمات فراہم کرنا ہے۔ ایک بیان میں سفارتی مشن نے کہا کہ یہ قدم سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کے عزم کی …