امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ شب مشی گن کے دوسرے سب سے بڑے شہر گرینڈ ریپڈ میں ریلی کے ساتھ انتخابی دن کا آغاز کیا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرینڈ ریپڈ، مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم مشی گن سے جیت جاتے ہیں تو ہماری جیت یقینی ہو گی۔ …
غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 37 فلسطینی شہید
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان اسپتال پر دوبارہ حملہ کیا گیا جب کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کا محاصرہ جاری ہے اور فلسطینیوں کو وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ …
ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کی کونسی عادت بے حد پسند؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی شخصیت کے اس پہلو کے بارے میں بات کی ہے جو اُنہیں بہت پسند آیا ہے۔ ماہرہ خان نے لندن میں ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے تجربے کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ مجھے شاہ رخ خان کی …
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے قطر کے احمد سیف کو 3-4 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں محمد آصف یو اے ای کے محمد شہاب سے مقابلہ کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان کے اسجد اقبال …
وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کاعندیہ
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں نئے لوگوں کو شامل کیا جائے۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جلد وفاقی کابینہ میں ردوبدل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود ساڑھے 17 فیصد سے 15 فیصد پر آنا خوش آئند ہے، مہنگائی بڑھنے …
پولیو کا ایک نیا کیس روپوٹ، ملک بھر میں کل تعداد 46 ہو گئی
بلوچستان میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کل تعداد 46 تک پہنچ گئی۔ متعلقہ لیب نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے جب …
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلیے گول میز مباحثے کا انعقاد
لاہور:نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی (NIPP) نے ایک گول میز مباحثے کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی اہم ضرورت پر گفتگو کی گئی. کانفرنس کا آغاز NIPP کے ڈین ڈاکٹر نوید الٰہی نے کیا، ریکٹر NSPP، ڈاکٹر اعجاز منیر نے حاضرین کا خیرمقدم کیا اور ریگولیٹری اداروں کے ساتھ حکومتی اتحاد کی …
پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست
پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے 204 رنز کا ہدف 34 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے جوش انگلیس 49 اور …
امریکی انتخابات: امن و امان کے خدشات سے نمٹنے کیلیےغیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات
امریکی انتخابات پر امن و امان اور الیکشن عملے پر تشدد کے خدشات سے نمٹنے کے لیے غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ریاست اوریگان، واشنگٹن اور نیواڈا میں نیشنل گارڈ فعال ہیں جبکہ خطرات پر نظر رکھنے کے لیے ایف بی آئی نے کمانڈ پوسٹ قائم کردی ہے۔ امریکا بھر میں ایک لاکھ کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی …
ایران: ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق
ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل پائلٹ سمیت جاں بحق ہوگئے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق حادثہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان کے شہر سرکان میں پیش آیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران پیش آیا۔ حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل اور نینوا بریگیڈ …