فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہر نے اسرائیل سے جنگ بندی پر بات چیت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہر نے کہا کہ جنگ بندی بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر معاہدہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔ دوسری …
پاکستان سے ملکر دہشت گردوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر سکتے ہیں: چینی سفیر
اسلام آباد: عوامی سطح پر سیکورٹی خدشات بڑھنے کے درمیان چین نے پاکستان میں کام کرنے والے اپنے شہریوں کی بہتر حفاظت اور سلامتی کی فراہمی کی امید ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر ان دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر سکتے ہیں۔ پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ (پی سی آئی) کے …
بابا صدیقی کا قتل: ذیشان صدیقی کا سلمان خان سے متعلق انکشاف
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر مرحوم بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان والد کے انتقال کے بعد سے راتوں کو ٹھیک سے سو نہیں پارہے۔ بھارتی میڈیا سے بات چیت میں ذیشان صدیقی نے بتایا کہ سلمان خان ان کا ہر وقت ساتھ دیتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ …
ایپل کا اے آئی پاورڈ فیچرز رائٹنگ ٹولز، نوٹیفکیشن سمریز اور کلین اپ ٹول متعارف
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے اے آئی فیچرز متعارف کرانے شروع کر دیے۔ کمپنی کی جانب سے آئی فون، آئی پیڈ اور میک میں ایپل انٹیلی جنس متعارف کرا دیا گیا۔ ایپل کی جانب سے لیا جانے والا یہ قدم اے آئی دنیا میں کمپنی کا پہلا قدم ہے۔ کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے ان فیچرز میں …
سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ
سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک سندھ میں ملیریا کے 2 لاکھ 49 ہزار 151 کیسز سامنے آئے۔ کراچی سے ملیریا کے 1 ہزار 976 کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ ضلع ملیر سے 1 ہزار 42 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان کے مطابق کراچی …
آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ میتھیو ویڈ اب اپنے کوچنگ کے سفر کا آغاز کریں گے۔ میتھیو ویڈ پاکستان کے خلاف سیریز میں کوچز اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔ میتھیو ویڈ نے 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی …
امریکا کی غزہ جنگ بندی کیلئے 28 روز کی تجویز
امریکا نے غزہ جنگ بندی کیلئے 28 روز کی تجویز دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بِل برنس نے اسرائیلی اور قطری حکام سے گفتگو میں یہ تجویز پیش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی قید سے 8 یر غمالیوں کی رہائی کے بدلے درجنوں فلسطینی رہا کرنے کی تجویز بھی دی گئی …
پولیو ورکرز پر حملہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے؛ سینیٹر شیری رحمٰن
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے۔ شیری رحمٰن نے اپر اورکزئی میں ڈبوری بادام کلے میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا …
پاکستان اور روس کے تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے؛ وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام خوش آئند ہے۔ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم سے روسی فیڈرل اسمبلی کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے روسی وفد کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم …
نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
ملک میں آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کے نرخ میں 3.29 روپے اور ڈیزل میں3.13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہےجو آئندہ 15 روز کیلئے لاگو ہوں گے ، اس کی وجہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی بتائی جاتی ہے ۔ عالمی …