امریکا نے اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم جلد آپریشنل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے منصوبے کے مطابق چل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ …
صدر مملکت کی منظوری سے 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے بعد 26ویں آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔ گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم …
فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے تیسرے سیکوئل کی تیاری کا انکشاف
بھارتی فلمساز راج کمار ہیرانی نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اپنی پہلی ہٹ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کے تیسرے سیکوئل کی تیاری کا انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار ہیرانی جلد ہی منا بھائی 3 کا اعلان کر سکتے ہیں تاہم فلم کا سکرپٹ ابھی تک فائنل نہیں ہوا ہے۔ انڈین …
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی ٹیم عالمی چیمپئن بن گئی
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 …
روہنی فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے روہنی میں فوجی اسکول پر ہونے والے زوردار بم دھماکے کی ذمہ داری مشرقی پنجاب کی علیحدگی پسند خالصتان تحریک نے قبول کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری فورس (سی آر پی ایف) کے اسکول کے پاس اتوار کے روز ہونے والا دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی گونج دور دور …
جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے ؛ ایرانی وزیر خارجہ
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اپنے جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل پر حملے کے لیے اہداف کا تعین کرلیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے …
26ویں آئینی ترمیم کی ہر شق 65 ووٹوں سے منظور
پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) سے 26ویں آئینی ترمیم کی ہر شق 65 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے پیش کردہ بل پر سینیٹ میں بحث کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ بل کی منظوری کےلیے ووٹ دینے والوں میں حکومتی اتحاد کے 58 ووٹوں کے ساتھ اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام …
پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم میں ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیرشفاف اور متنازع انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں …
شمالی اور وسطی غزہ میں اسرائیل کے بدترین حملے، ’80 فلسطینی شہید’
شمالی اور وسطی غزہ کے مختلف مقامات پر اسرائیلی طیاروں ، ٹینکوں اور ڈرون کے بدترین حملوں میں کم و بیش 80 فلسطینیوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شمالی اور وسطی غزہ میں خیموں میں مقیم بےگھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا، شہید اور زخمی ہونے والوں میں …
کورونا سے متاثرافراد میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات دگنے ہو جاتے ہیں؛ تحقیق
امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے کم عمر افراد میں صحت یابی کے 6 ماہ بعد بھی ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات دگنے ہوجاتے ہیں۔ طبی ویب سائٹ کے مطابق ماہرین نے کورونا کے بلڈ شوگر پر پڑنے والے اثرات جانچنے کے لیے ماہرین …