لبنان کے عبوری وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ جنوبی سرحد پر لبنانی فوج کی تعیناتی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجیب میقاتی نے کہا کہ عالمی برادری لبنان سے متعلق یو این قرارداد 1701 پر عملدرآمد کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔ انھوں نے کہا اسرائیلی …
پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے
پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق عابد کشمیری کچھ عرصے سے بیمار تھے، ان کی عمر 74 سال تھی۔ عابد کشمیری نے سیکڑوں ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ مرحوم نے پسماندگان میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور اداکار عابد کشمیری کے …
یوٹیوب شارٹس میں نئے ’سیو‘ کے بٹن کی آزمائش
کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب شارٹس میں نئے ’سیو‘ کے بٹن کی آزمائش کر رہا ہے۔ اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو ایپ میں اپنے پسندیدہ کلپ تک باآسانی واپس پہنچنا ہے۔ سوشل میڈیا ٹوڈے کے مطابق ’سیو‘ بٹن کی شمولیت کے ساتھ ہی کمپنی کی جانب سے شارٹس کے یوزر انٹرفیس سے ناپسند کرنے …
کیلوریز کی کم مقدار میں کھپت زندگی کے دورانیے کو طویل کر سکتی ہے؛ نئی تحقیق
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کیلوریز کی کم مقدار میں کھپت زندگی کے دورانیے کو طویل کر سکتی ہے۔ چوہوں پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زندگی کے دورانیے پر کھانے کی عادات کے مقابلے میں جینیاتی عوامل کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔ امریکا کی جیکسن لیبارٹری میں کی جانے والی تحقیق کے …
لچک کے بغیر آئینی ترمیم کے حکومتی مسودے پر اتفاق ممکن نہیں؛ مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ لچک کے بغیر آئینی ترمیم کے حکومتی مسودے پر اتفاق ممکن نہیں، حکومت کی ترمیم کا تصور قابل قبول نہیں، جے یو آئی کی تجاویز پر آمادگی ہوجائے گی تو ووٹ دینے کے قابل ہوں گے، اٹھارہویں ترمیم میں 9 ماہ لگائے تھے، اس …
انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست، چیف جسٹس پی ٹی آئی کے التوا مانگنے پر ناراض، تاخیری حربہ قرار دیدیا
اسلام آباد: چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر پی ٹی آئی کی جانب سے التوا مانگنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت …
ملتان ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے ہرا دیا۔
آج سلمان آغا نے 41 اور عامر جمال نے 27 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیل کا آغاز کیا جس کے بعد سلمان آغا نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم کچھ دیر بعد پاکستان کی ساتویں وکٹ 191 رنز پر گر گئی۔ سلمان آغا 63 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جس کے بعد عامر جمال نے بھی …
لندن: مساجد جلانے کی پوسٹ کرنیوالے شخص کو 2 سال قید
لندن: مساجد جلانے کی پوسٹ کرنیوالے شخص کو 2 سال قید برطانوی دارالحکومت لندن میں پیش آئے ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد مساجد جلانے کی پوسٹ کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی عدالت کی جانب سے مسجدوں کو نمازیوں سمیت جلانے کی پوسٹ کرنے والے شخص کو 2 سال قید کی سزا …
ایرانی صدر نے روسی صدر کی دورے کی دعوت قبول کر لی
ایرانی صدر نے روسی صدر کی دورے کی دعوت قبول کر لی ایران کے صدر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ماسکو دورے کی دعوت قبول کر لی۔ روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی ملاقات ترکمانستان میں کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ ایرانی صدر رئیسی کی ماسکو میں صدر پیوٹن …
غزہ: اسرائیلی فوج کی اسکول پر بمباری، 28 فلسطینی شہید اور 54 زخمی
غزہ: اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں اُس اسکول کو بمباری کا نشانہ بناکر تباہ کردیا جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکول پر بمباری میں 28 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ 54 زخمی ہیں جن میں زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں …